Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:25 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اسٹوڈنٹس گریوینس ریڈریسل پورٹل کا افتتاح

 

کالج و یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات ودیگر افراد اپنی شکایتیں درج کرسکیں گے:اسمرتی ایرانی
نئی دہلی، 23 مارچ (یو این آئی) کالج اور یونیورسٹیوں میں داخلہ، امتیازی سلوک، نتائج کا وقت پر اعلان نہ ہونے ، ڈگریاں ایشو نہ ہونے ، طلبہ و طالبات کے لئے سہولیات کی کمی اور انتظامیہ کی طرف سے طلبہ و طالبات کو یوجی سی کے وظائف کی تقسیم میں کوتاہی یا تساہلی سے متعلق اپنی شکایات پر جواب موصول کرنے اور اس مسائل پر اپنا غصہ اور بھڑاس نکالنے کے لئے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے آج ایک نیا پورٹل شروع کیا ہے ۔ ترقی انسانی وسائل کی مرکزی وزیر محترمہ اسمرتی ایرانی نے آج 'اسٹوڈنٹس گریوینس ریڈریسل پورٹل کو لانچ کیا جس میں طلبہ و طالبات یا دیگر افراد اپنی شکایتیں درج کرسکیں گے ، یاد دہانی کرسکیں گے اور اپنی شکایت پر کی جانے والی کاررواءي کی رپورٹ ملاحظہ کرسکیں گے ۔ اس پورٹل کو شروع کرنے کا اصل مقصد طلبہ و طالبات کے داخلے میں شفافیت برتنا اور ان کی شکایات کے ازالے کے لئے مؤثر میکانزم فراہم کرنا ہے ۔ اس پورٹل کے ذریعہ جب کوءي طالب یا طالبہ کوئی شکایت درج کریں گے تو انہیں متعلقہ نوڈل آفیسر کی ای۔میل آئی ڈی، فون نمبر اور رابطے کی دیگر تفصیلات دستیاب ہوجائے گی اور ان کی شکایت نوڈل آفیسر کو پہنچ جائے گی۔ ہر یونیورسٹی اور ملحقہ کالج میں ایک خاص نوڈل آفیسر متعین ہے جو طلبہ و طالبات کی شکایتوں کا ازالہ کرنے کے ذمہ دار ہیں۔ یہ نوڈل آفیسر یونیورسٹی کی جانب سے اس نئے پورٹل پر درج کی جانے والی شکایات کا وقت پر ازالہ کرنے کو یقینی بنائیں گے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment