Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 08:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کانگریس نے مودی حکومت پر پاکستان کے تئیں نرم رخ اپنانے کالگایاالزام


بی جے پی حکومت کے ایک سال میں پیش آئے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے846واقعات
جموں21مارچ(آئی این ایس انڈیا) کانگریس نے جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور سامبا اضلاع میں ہوئے دہشت گردانہ حملوں کی آج مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے واقعات ریاست میں سیکورٹی فورسز کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔پارٹی نے ساتھ ہی مرکزی حکومت پر پاکستان کے تئیں ’’نرم‘‘ہونے کا الزام لگایا۔سینئر کانگریسی لیڈر اور سابق وزیرشیام لال شرما نے کہاکہ دہشت گرد اس طرح کے حملوں کے ذریعے اپنی موجودگی کا احساس کرانا چاہتے ہیں۔ان کے آقا(پاکستان)کو یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ اس طرح کے واقعات سے سیکورٹی فورسز کا عزم کمزور نہیں ہو سکتا۔انہوں نے حملوں کو ’’شرمناک‘‘قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی بجائے اپنے اندرونی معاملات پر توجہ دینی چاہئے اور اس طرح کے واقعات کو حمایت دینا بند کر دینا چاہئے۔شرما نے مرکزکی نریندر مودی حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہاکہ مرکزی حکومت کسی طرح کی سنجیدگی نہیں دکھا رہی ہے اورپاکستان کے تئیں بہت نرم ہے۔انہوں نے کہا کہ جب سے مرکز میں بی جے پی اقتدار میں آئی ہے تب سے جنگ بندی خلاف ورزی کے 846سے زیادہ واقعات ہوئے ہیں۔علاقائی کانگریسی لیڈر نے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں ہمدردی بھی ظاہرکی اور زخمیوں کی جلد صحت کی دعاء کی۔انہوں نے ساتھ ہی ریاستی حکومت سے حملوں میں ہلاک اور زخمی ہوئے لوگوں کے لئے راحت کا اعلان کرنے کامطالبہ کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment