Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:53 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

عوا می مسا ئل کے حل کیلئے پارٹی پوری تندہی سے مصروف

 

چھتہ لال میاں کے ہنگامی دورے کے دوران وزیر خوراک ورسد عاصم احمد خان کی یقین دہانی
امیر احمد راجہ

نئی دہلی ، 20 ،مارچ (ایس ٹی بیورو) دہلی کے وزیر خوراک و رسد اور مٹیا محل کے ممبر اسمبلی عا صم احمد خان نے کل اپنے حلقہ کے چھتہ لال میاں علا قے کا ہنگا می دورہ کیا ۔ان کے اعزاز میں ایک عشائیہ کا اہتمام کی بھی کیا گا جس میں علا قے کی متعدد شخصیات نے شرکت کی ۔ عاصم کی آمد سے قبل علاقے کی عوام ان کے استقبال میں پہلے سے ہی موجود تھی۔ اس مو قع پر لوگوں کے ایک ہجوم نے انہیں پھولوں کے ہار پہنا کر ان کا استقبال کیا ۔ علاقے کی عوام نے وزیر موصوف سے پانی کے سیور اور سڑکوں کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی ۔انہوں نے لوگوں کو یقین دہانی کرائی کہ جلد ازجلد اس کام کو درست کرلیا جائے گا، اہوں نے کہا کہ عوا می مسا ئل کے حل کیلئے ہماری پارٹی تن من دھن سے مصروف ہے۔اس تقریب میں شرکت کے بعد عا صم احمد نے علاقے کے کئی گلیوں کا دورہ کیا اور وہاں کے عوام سے ملاقات کی اور لوگوں کے شکایتوں کے ازالہ کی یقین دہانی کرائی ۔ اس تقریب کے نعیم ملک نے وزیر موصوف سے خطے میں لوگوں کی ضروریات اور عوامی شکایات کے ازالہ کے لئے گفت وشنید کی اور ان سے عوام سے ملنے کے لئے وقت نکالنے کو کہا۔ نعیم ملک نے چھتہ لال میاں میں واقع کمیونٹی سینٹر کے قیام پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔کمیونٹی سینٹر کے قیام اور ڈسپینسری سینٹر کھولنے کی بھی بات کی گئی جس میں عوام کو مفت دوا فراہم کی جائے ۔ عاصم احمد خان نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ آپ ہمیں کمیونٹی سینٹر کی تفصیل دیں ہم انشاء اللہ اس پر جلد کام کریں گے۔ وہیں وزیر موصوف نے اپنی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آفس میں صبح سے رات بھر مشغول ہونے کی وجہ سے لوگوں سے ملنے میں دشواریاں ہورہی ہیں ،ہم جلد ہی علاقے کے لوگوں سے مل کر ان کے شکایات کا ازالہ کرنے لئے میٹنگ کریں گے۔ اس تقریب میں ،محمد عرفان ،محمد نوشاد ، شمس الدین ، مظہر یقین ، آفتا ب ملک ، شکیل ملک ، امیر الدین ،ایڈوکیٹ رفیق احمد ، تمیم ، خمیم ،محمد سلیم ،حاجی ہارون ، سیف اللہ ، رضوان ، مہتاب ملک ، شکیل اور صلاح الدین وغیر ہ موجود تھے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment