Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:18 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پارٹی نے مانایوگیندریادواورپرشانت بھوشن کامطالبہ


آپ میں مصالحت کی امید جاگی،پی اے سی کی میٹنگ کی تفصیلات کوکیاعام
نئی دہلی20مارچ(آئی این ایس انڈیا)ناراض لیڈران یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کا مطالبہ مانتے ہوئے عام آدمی پارٹی(آپ)نے آج پہلی بار اپنی سیاسی امور کمیٹی(پی اے سی)کے اجلاس کی تفصیل عام کی جسے پارٹی کے دونوں حریف گروپ کے درمیان مصالحت کی کوشش کااشارہ سمجھا جا رہا ہے۔پارٹی نے کوشامبی میں دہلی کے وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئی پی اے سی کے میٹنگ کی وضاحت اپنی ویب سائٹ پر ڈالی ہے۔بھوشن نے گزشتہ ماہ قومی مجلس عاملہ(این ای)کے ارکان کو بھیجے خط میں این ای اور پی اے سی کے میٹنگوں کی تفصیلات کو عوامی نہیں کرنے کو لے کر پارٹی کو کھری کھوٹی سنائی تھی۔کارکن وکیل نے کہا تھا کہن این ای۔ پی اے سی کے فیصلوں کو ریکارڈنگ کے فقدان سے ایسی صورت پیدا ہوئی ہے جہاں این ای کے فیصلے(گزشتہ سال حکومت سے استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی کی طرف سے دہلی میں حکومت کے قیام کے لئے کانگریس سے حمایت نہیں مانگنے کا فیصلہ)کی باربار خلاف ورزی کی گئی۔پی اے سی اور این ای کی ملاقاتوں کے تفصیلات کو عام کرنے کے پارٹی کے اس فیصلے کو دونوں گروپ کے درمیان مصالحت کی کوشش کی سمت میں اٹھائے گئے قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔آپ کے دونوں گروپ پارٹی کے کام کاج میں مزید شفافیت لانے اور اسے آر ٹی آئی کے دائرے میں لانے سمیت مختلف متنازع مسائل کے حل کے لئے گزشتہ کچھ دنوں سے بات چیت میں مصروف ہیں۔آپ کی پی اے سی نے 17مارچ کو اپنی ایک میٹنگ میں ملک بھر میں پارٹی کی تنظیم کھڑا کرنے اور اس کی توسیع کا ایک بڑا فیصلہ کیا تھا،اس کیلئے پارٹی کے اہم لیڈران، کارکنان اور رضاکاروں کو بڑی ذمہ داریاں دی جائیں گی۔اس میٹنگ کی تفصیل کے مطابق آپ کی پی اے سی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں کہاں اور کب انتخاب لڑے جائیں، یہ طے کرنے سے پہلے تنظیم کی طاقت، مقامی قیادت کی طاقت اور سیاسی حقائق کا اندازہ کیا جائے گا۔ملک بھر میں فعال رضاکاروں کی ایک فہرست تیار کی جائے گی اور فیصلہ سازی کے عمل میں رضاکاروں کو شامل کرنے کے بعد ہی پارٹی تمام فیصلے کرے گی۔اس تفصیل میں کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنانے کے لئے ایک کمیٹی بنائی جائے گی کہ رضاکاروں کی شرکت کے لئے سیاسی تنظیم کے آپریشن اور سیاسی منصوبہ بندی کے لئے مناسب عمل تیار کیا جائے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment