Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:51 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جموں : پولیس اسٹیشن پر فدائین حملہ ، دو جنگجو سمیت 6افراد ہلاک


جموں،20 مارچ (یو ا ین آئی) جموں وکشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں کے ضلع کٹھوعہ میں جمعہ کی علی الصبح جنگجوؤں کے ایک گروپ نے پولیس اسٹیشن راج باغ پر حملہ کیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے مابین شدید جھڑپ ہوئی جس میں دو سی آر پی ایف جوان، ایک پولیس کانسٹیبل، ایک عام شہری اور دو جنگجو مارے گئے جبکہ پولیس اور سی آر پی ایف کے کم از کم دس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں ۔جنگجوؤں کا تعلق لشکرطیبہ نامی جنگجو تنظیم سے بتا جارہا ہے ۔ ایک پولیس افسر نے یو این آئی کو بتایا کہ پولیس اسٹیشن کے اندر داخل ہونے والے دونوں جنگجوؤں کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ جھڑپ میں دو سی آر پی ایف جوان، ایک پولیس کانسٹیبل اور ایک عام شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ سیکورٹی ذرائع نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ جنگجوؤں کے ایک گروپ نے جمعہ کی علی الصبح قریب ساڑھے چھ بجے پولیس اسٹیشن پر فدائین حملہ کردیا۔ انہوں نے بتایا کہ جنگجوؤں نے کیمپ میں داخل ہونے سے قبل دستی بم پھینکے اور اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کیمپ کے باہر تعینات ایک پولیس اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ حملہ کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری وہاں پہنچی جنہوں نے جنگجوؤں کے خلاف کامیاب آپریشن انجام دیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگجوؤں نے فوج کی وردی پہن رکھی تھی۔ چونکہ پولیس اسٹیشن راج باغ پاکستان سے ملنے والی بین الاقوامی سرحد سے صرف 13 کلومیٹر کی دوری پر ہے ، اس لئے شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حملہ آور کل رات ہی سرحد کے اس پار داخل ہوچکے ہوں۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنگجوؤں نے یہ حملہ انجام دینے کیلئے ایک جیپ ہائی جیک کرلی تھی۔ انتظامیہ نے جموں پٹھان کوٹ قومی شاہراہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت گاڑیوں کی آمد ورفت کیلئے بند کردیا تھا۔
یکم مارچ کو معرض وجود میں آنے والی پی ڈی پی اور بی جے پی کی مخلوط حکومت میں یہ سب سے بڑا جنگجویانہ حملہ ثابت ہوا۔جنگجوؤں نے گذشتہ سال کے نومبر میں اسی طرز کا حملہ جموں خطہ میں ہی بین الاقوامی سرحد کے ارنیا سب سیکٹر کے نذدیکی پنڈی کٹھار گاؤں میں فوج کی چوکیوں پر کیا تھا جس میں چار جنگجو، پانچ عام شہری اور تین فوجی جوان ہلاک ہوگئے تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment