Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 11:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کیدار رام کے معاملہ پر ایس سی کمیشن سخت

 

اعظم گڑھ ایس پی سے اسٹیٹس رپورٹ طلب ، جواب نہ ملنے پرآرٹیکل 338کے تحت کارروائی کرنے کا عندیہ

نئی دہلی،16اکتوبر( ایس ٹی بیورو) اعظم گڑھ کے دلت خاندان سے تعلق رکھنے والے کیدار رام کیساتھ ہورہی زیادتی کے معاملے پر نیشنل کمیشن برائے شیڈولڈکاسٹ نے سخت نوٹس لیا ہے ۔ کمیشن نے اعظم گڑھ کے پولیس سپریٹنڈنٹ کو اسپیڈ پوسٹ اور فیکس بھیج کر فیکس کے ذریعہ رپورٹ طلب کی ہے ۔ کمیشن کے ذریعہ ایس پی کو بھیجے گئے مکتوب میں لکھا ہوا ہے کہ ’ ہمیں کیدار رام ولد سوچن رام موضع مان پور ، تھانہ میہ نگر ،ضلع اعظم گڑھ ، اتر پردیش سے ایک شکایت موصول ہوئی ہے ،جسمیں کہا گیا ہے کہ انکے ساتھ زیادتی اور انکی جائیدادوں پر انکرو چمنٹ کیا جارہا ہے۔اور انہوں نے جان و مال کے تحفظ کی گوہار کمیشن سے لگائی ہے ۔
کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 19.09.2014 کو ہمیں شکایات موصول ہوئی ہیں، جسکے بعد کمیشن نے آئین کی دفعہ آرٹیکل 338کے تحت اسکی تحقیقات کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔کمیشن نے ایس پی اعظم گڑھ کو ہدایت دی ہے کہ وہ معاملہ میں جلد از جلد اپنی جانچ رپورٹ فائل کریں ۔ کمیشن نے ایس پی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آپ کی جانب سے رپورٹ طے شدہ مدت کے اندر فائل نہیں کی جاتی ہے تو کمیشن سول کورٹ کے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے آئین کی دفعہ آرٹیکل 338کے تحت سمن جاری کرکے کمیشن آپ کو ہدایت دے گاکہ آپ بذات خود یا اپنے معزز نمائندے کو کمیشن کے سامنے حاضر ہونے کیلئے کہیں ۔
اس تعلق سے جب ایس پی اعظم گڑھ سے سیاسی تقدیر نے بات چیت کی کوشش کی تو پہلے تو ان کے پی آر او کہتے رہے کہ صاحب میٹنگ میں ہیں ، لیکن بعد میں انہوں نے کہا کہ صاحب میٹنگ سے فری ہوگئے ہیں اور ابھی فرش ہوکر آپ سے بات کریں گے ، لیکن اس کے بعد جب رابطہ کیا گیا تو کھنٹی بجتی رہی ، لیکن رابطہ نہیں ہوسکا۔

 

...


Advertisment

Advertisment