Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:46 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دستکاری کی برآمدات سے متعلق بیسویں ایوارڈ کی تقسیم


دستکاری اور قالین کے شعبے میں ہنرمندی سے متعلق کونسل کی لانچنگ

نئی دہلی، 19مارچ (یو این آئی) حکومت نے کل ہندوستان کی دستکاری کی برآمدات میں امتیازی کارکردگی کیلئے 68کمپنیوں اور پانچ افراد کو اعزاز سے نوازا ہے ۔ دستکاری کی برآمدات سے متعلق ایوارڈ کا مقصد دستکاری پروڈکٹ کے مختلف زمروں میں سال 2012-13 میں ان کمپنیوں کی برآمدات میں امتیازی کارکردگی کا اعتراف کرنا ہے ۔ کپڑا کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چار ج) مسٹر سنتوش کمار گنگوار اور ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر مملکت مسٹر راجیو پرتاپ روڈی نے کل شام نئی دہلی کے اشوک ہوٹل میں منعقدہ ایک رنگارنگ تقریب میں یہ ایوارڈ دیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کپڑا کے وزیر نے ملک کے مختلف حصوں میں تیار کی جانے والی دستکاری کے اُن مختلف اقسام کی ستائش کی جسے دنیا کے مختلف حصوں میں پہلے سے ہی برآمد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حالانکہ برآمدکار اونچی شرح ترقی کو حاصل کرنے کا ایک امتیازی کام کررہے ہیں۔ تاہم اس میں بہتری کی بڑی گنجائش ہے ۔ انہو ں نے برآمدکاروں کو اس بات کے لیے اُکسایا کہ وہ نئی مصنوعات تیار کریں اور دنیا کے بازاروں میں ان مصنوعات کو مزید مقابلہ کے قابل بنانے کیلئے ہنرمندیوں اور اچھے معیار پر زور دیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کپڑا کی وزارت اس سمت میں تمام ممکنہ تعاون کرے گی۔ دریں اثنا ہنرمندی کے فروغ اور انٹرپرینیورشپ (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی اُمور کے مرکزی وزیر مملکت مسٹر راجیو پرتاپ روڈی نے دستکاری اور قالین کے شعبے میں ہنرمندی سے متعلق کونسل جیسے ایک نئے ادارے کا افتتاح کیا۔ ادارہ فنکاروں ، دستکاروں اور ورکروں میں زمینی سطح پر ہنرمندی کی ترقی کو فروغ دیگا۔ اس ادارے سے وہ تازہ ترین تکنیک اختیار کرنے اور مزید نتیجہ خیز بننے کے لائق ہوجائیں گے ۔ کونسل کاافتتاح کرتے ہوئے ہنرمندی کے فروغ کے وزیر نے قومی ترقی میں ہنرمندی کے فروغ کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ہنرمندی حاصل کرنے والے ہمارے ورک فورس کا فیصد چین ، برطانیہ، امریکہ، جاپان اور جرمنی کے مقابلے میں انتہائی کم ہے ۔ وزیر نے کہا کہ اس سے معیشت کے تمام شعبوں میں ہنرمندی کے فروغ کی بہت زیادہ ضرورت کا پتہ چلتا ہے تاکہ ہندوستان اچھے معیار کی مصنوعات کی پیداوار میں مقابلہ کرسکے ۔ مسٹر روڈی نے کہا کہ ‘‘میک اِن انڈیا’’ کی کامیابی کیلئے اسکل انڈیا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ہمارے قومی انٹرپرائز کے ایک لازمی حصے کے طور پر ہنرمندی کے فروغ کو ایک مشن کی حیثیت سے اختیار کیا ہے ۔ کونسل کا افتتاح کل دستکاری کی برآمدات سے متعلق ایوارڈ دیے جانے کی بیسویں تقریب میں کیا گیا۔کپڑا کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) مسٹر سنتوش کمار گنگوار نے تقریب کی صدارت کی اور ایکسپورٹ ایوارڈ تقسیم کیے ۔ تقریب میں ممبر پارلیمنٹ مسٹر گجیندر سنگھ شیکھاوت، کپڑا کے سکریٹری مسٹر ایس کے پانڈا اور ڈیولپمنٹ کمشنر (دستکاری) مسٹر ایس کے بسواس بھی موجود تھے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment