Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جلد اعلان کیا جائے گا فصل نقصان کا معاوضہ : بھوپیندر سنگھ

 

ذیشان مراد

رام پور،19مارچ (ایس ٹی بیورو) ضلع میں ہرکاشتکار کا 30سے 60فیصد اور70فیصدتک فصل کانقصان ہواہے ۔ سرکار کی جانب سے جلد ہی نقصان کے معاوضہ کااعلان کیاجائے گایہ بات محکمہ ہوم گارڈ کے چیف سکریٹری وضلع کے نوڈل افسر بھوپیندرسنگھ نے بلاک چمروہ کے موضع بکنیا اور ملک کے موضع اتائی نگر کے دورہ کے بعد کلکٹریٹ میں صحافیوں سے گفتگوکے دوران بتائی۔ فروری ، مارچ میں ہوئی بے موسم بارش سے ہوئے فصلوں کے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے اترپردیش کے 32اضلاع میں نوڈل افسران گھوم کر حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ صوبہ کے متاثرہ اضلاع میں سرکارنے کاشتکاروں کو مدد فراہم کرنے کیلئے 2سو کروڑ روپیہ دینے کااعلان کیاہے۔ اس کو عملی جامہ پہنانے کیلئے سرکار نے نوڈل افسران کی تقرری کر ان سے سروے کرانے کا فیصلہ لیا ہے۔ بارش زالہ باری سے متاثرہ اضلاع میں رامپور بھی شامل ہے یہاں کیلئے محکمہ ہوم گارڈ کے چیف سکریٹری بھوپیندرسنگھ کو نوڈل افسر مقرر کیاگیا ہے ۔ بھوپیندرر سنگھ گزشتہ رات رامپورپہنچے اور صبح افسران کے ساتھ متاثرہ مواضعات کا دورہ کیا۔ چیف سکریٹری نے صحافیوں کو مزید بتایا کہ اترپردیش میں متاثرہ اضلاع کے دورہ کے بعد ہر نوڈل افسر ضلع وار اپنی رپورٹ 20 مارچ تک وزیراعلیٰ کوپیش کریں گے اور اس بارے میں بھی معلومات فراہم کرائیں گے کہ کس علاقہ میں کاشتکاروں کو کس حساب سے معاوضہ دئے جانے کی ضرورت ہے ۔ بھوپیندرسنگھ کے مطابق جن کاشتکاروں نے پہلے یعنی نومبر میں فصل لگائی تھی ان کانقصان زیادہ ہوا ہے اور بعد میں فصل لگانے کاشتکاروں کا نقصان کم ہوا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ 90فیصد تک گیہوں کی فصل پر کاشتکاروں نے بیمہ نہیں کرایاہے اس لئے بیمہ کمپنی سے بات کرنے پر ہی معاوضہ کا فیصلہ ہوگا ۔ انھوں نے کہاکہ سرکار تباہ ہوئی فصل کے سبب کاشتکاروں کے نقصان کے تئیں انتہائی سنجیدہ ہے جلدہی وزیراعلیٰ کے ذریعہ معقول معاوضہ کا اعلان کیا جائے گا ۔

...


Advertisment

Advertisment