Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:50 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

’آپ‘ کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں بڑی تبدیلی کی تیاری

 

یوگیندراور پرشانت کے باہر کئے جانے کے بعد کجریوال کنوینر کے عہدہ سے دیں گے استعفیٰ*کجریوال خیمہ لابنگ میں مصروف* سنجے سنگھ کو بنایا جاسکتا ہے کنوینر
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 18 مارچ (ایس ٹی بیورو) ایک انگریزی ویب سائٹ کے مطابق 28مارچ کو ہونے والی عام آدمی پارٹی کی نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں پارٹی میں بڑی تبدیلی کی جاسکتی ہے۔ سائٹ کے مطابق قومی کونسل کے اجلاس کے دوران اروند کیجریوال پارٹی کنوینر کے عہدے سے استعفیٰ دے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ میٹنگ میں یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو پارٹی سے باہر کرنے پر فیصلہ لیا جا سکتا ہے۔ انگریزی ویب سائٹ کے مطابق قومی کونسل کی میٹنگ میں سنجے سنگھ کو عام آدمی پارٹی کا نیا کنوینر بنایا جا سکتا ہے۔ فرسٹ پوسٹ کے مطابق ’آپ‘لیڈر کا دعوی ہے کہ تمام باغیوں کو پارٹی سے باہر کرنے کے بعد اروند کجریوال پارٹی کنوینر کے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد کجریوال خیمے کے ہی کسی لیڈر کو کنوینر بنایاجاسکتاہے۔ ’آپ‘ لیڈر کے مطابق کنوینر کے عہدے کی دوڑ میں کمار وشواس، سنجے سنگھ اور آشوتوش شامل ہیں، لیکن سنجے سنگھ کو کنوینر منتخب ہونے کا امکان سب سے زیادہ ہے۔ انگریزی کی ویب سائٹ کو اس بات کی اطلاع دینے والے یوگیندر اور پرشانت کے حامی لیڈر کا کہنا ہے کہ ’آپ‘ میں ان دونوں لیڈروں کو پارٹی سے باہر نکالنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔ اسی کے پیش نظر نیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ کے بارے میں بھی کارکنوں کو دیر سے بتایا گیا ہے، تاکہ زیادہ کارکن اس میں شامل نہ ہو پائیں۔ انگریزی کی ویب سائٹ پھرسٹ پوسٹ کے مطابقنیشنل ایگزیکٹیو کمیٹی کی میٹنگ میں یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو پارٹی سے باہر کیا جا سکتا ہے۔ ویب سائٹ کے مطابق آپ کے ایک بڑے لیڈر کا کہنا ہے کہ قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں دونوں رہنماؤں کو پارٹی سے باہر نکالنے کی تجویز پر مہر لگ سکتی ہے۔تجویز کے حق میں رائے بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ پارٹی کے اندر کا کجریوال خیمہ اس میٹنگ میں دونوں لیڈروں کو باہر نکالنے کیلئے ایک تجویز لاسکتاہے۔ دونوں لیڈر (یوگیندر اور پرشانت) پہلے ہی پارٹی کی ہائی لیول کمیٹی پی اے سی سے نکالے جا چکے ہیں۔فی الحال دونوں قومی مجلس عاملہ کے رکن ہیں جبکہ پرشانت بھوشن ’آپ‘ کی انتظامی کمیٹی کے بھی سربراہ ہیں۔آپ‘لیڈروں کے درمیان معاہدے کے آثار کمزور پڑنے کے بعد 28مارچ کی قومی کونسل کی میٹنگ اہم ہو گئی ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ اس میٹنگ میں کئی اہم فیصلے لئے جا سکتے ہیں۔ اس سے قبل اپنا علاج کراکر لوٹے اروند کجریوال سے بات چیت کے ارادے سے پیر کو یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن نے اروند کجریوال کو ایس ایم ایس بھیجا تھا اور ملاقات کیلئے وقت مانگا تھا۔ جواب میں بھیجے گئے ایس ایم ایس میں اروند نے جلد ہی دونوں لیڈروں سے ملاقات کی بات کہی۔منگل کو کجریوال نے خود ملاقات کرنے کے بجائے آشوتوش، سنجے سنگھ، کمار وشواس، اور آشیش کھیتان کو یوگیندر یادواور پرشانت بھوشن سے بات چیت کیلئے مقرر کیا۔ کجریوال کا یہ فیصلہ پرشانت بھوشن کو راس نہیں آیا اور انہوں نے ان لیڈروں سے ملاقات سے انکار کر دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قومی کونسل کی میٹنگ میں یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کو باہر نکالنے کا داؤ کجریوال کیلئے الٹا بھی پڑ سکتا ہے۔ پارٹی کی قومی مجلس عاملہ کے 400سے زیادہ رکن ہیں، جن میں تقریباً 50 رکن دہلی کے ہیں، جو قومی کونسل کے رکن یوگیندر اور پرشانت کو پارٹی سے باہر کرنے کے فیصلے کی مخالفت بھی کر سکتے ہیں۔ اسے دیکھتے ہوئے کجریوال خیمہ اپنی تجویز کے حق میں حمایت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment