Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:48 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

بچی کو تعلیم یافتہ بناناایک خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کے مترادف :مسعود اظہر


یاسر عثمانی
دیوبند ،18؍ مارچ(ایس ٹی بیورو)محلہ گوجرواڑہ میں واقع تعلیم کے نسواں کے معروف ادارہ جامعۃ القدوسیات کے اٹھارہویں سالانہ اجلاس عام کے موقع پر فارغ طالبات کی دستار بندی کی گئی اور انہیں روشن مستقبل کی دعاؤں سے نوازا گیا۔ ادارہ کے احاطہ میں منعقد سالانہ اجلاس کے موقع پر دہلی کی معراج مسجد کے امام و خطیب مولانا مسعود اظہر نے تعلیم نسواں کی اہمیت وافادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ ایک بچی کو تعلیم یافتہ بناناایک خاندان کو تعلیم یافتہ بنانے کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہماری یہ ذمہ داری ہے کہ ایک ایسے معاشرہ کی تشکیل عمل میں لائی جانے جس میں کوئی بھی فر د بشر تعلیم سے عاری نہ رہے۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے گھروں کا ماحول دینی اور اسلامی نہیں ہوگا اس وقت مذہب اسلام کے پیغام کو وسعت نہیں دی جاسکتی ہے اسلئے ضروری ہے کہ اپنے بچے اور بچیوں دونوں کو مساوی طورپر اسلامی تعلیمات کی بنیادی تعلیم سے ضرور آراستہ کریں جو ہمارا دینی اور ملی فریضہ ہے۔ عالم دین مولانا سالم اشرف نے اپنے خطاب میں بھی تعلیم نسواں کو وقت کی اہم ترین ضرورت قرار دیتے ہوئے کہاکہ جب تک ہمارے گھروں کی خواتین تعلیم یافتہ نہیں ہونگی اس وقت تک ہم اپنی نسلوں کو اعلیٰ تعلیم سے آراستہ نہیں کرسکتے ہیں۔انہوں نے قرآن کریم کے حوالہ سے کہاکہ مذہب اسلام نے ترجیجی طورپر حصول تعلیم کو سب کے لئے ضروری قرار دیا۔ مولانا نے کہاکہ عصری علوم کا حصول ضروری ہے لیکن عصری علوم کی وجہ سے اسلام تعلیمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتاہے کیونکہ اسلامی تعلیمات ہی ہماری بقاء اور تشخص کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپنے بچوں کو عصری علوم کے ساتھ اسلامی اور قرآنی تعلیمات سے آراستہ کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ علاوہ ازیں شیخ الحدیث مولانا سہیل ہاشمی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔آخر میں ادارہ کے مہتمم قاری عامر قاسمی نے تمام حاضرین اور علماء کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ادارہ کی خدمات پر روشنی ڈالی ۔ پروگرام کی صدارت مولانا سالم اشرف نے کی ،جبکہ نظامت کے فرائض قاری محمد عامر قاسمی نے انجام دیئے۔ اس موقع پر ادارہ کے سرپرت ماسٹر محمد احمد ،سماجی کارکن طاہر حسن شبلی وغیرہ سمیت دیگر کارکنان موجودرہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment