Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:05 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جدوجہداور تنظیم کے دم پر ملا یوپی کا اقتدار

 

ایس پی حکومت میں تحصیل، بلاک اور تھانوں سے بدعنوانی ختم ہوئی ہے،وزیراعلیٰ اکھلیش یادو کا دعویٰ،کارکنوں کو عوام سے براہ راست جڑنے کی ہدایت
لکھنؤ:،17مارچ،ایس ٹی بیورو: وزیر اعلی اکھلیش یادو نے کہا کہ سماج وادی پارٹی جدوجہد، تنظیم اور نظریے کے دم پر ریاست کے اقتدار تک پہنچی ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو نصیحت دی کہ وہ اپنے طرز عمل اور رویے میں تبدیلی لائیں۔ براہ راست عوام سے جڑیں اور ڈسپلن کا خیال رکھیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایس پی حکومت میں تحصیل، بلاک اور تھانوں سے بدعنوانی ختم ہوئی ہے، سرکاری اسکیموں میں دلالی بند ہوئی ہے۔
اکھلیشیادو بخشی کا تالاب واقع چندربھان گپتا زراعت کالج میں سماج وادی پارٹی کے تین روزہ ٹریننگ کیمپ کے آخری دن کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کیمپ کا اختتام کرتے ہوئے 600 تربیت یافتہ کارکنوں کو سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو گاؤں میں جا کر براہ راست عوام سے جڑنا چاہئے۔ ملیح آباد میں زہریلی شراب سے ہوئی اموات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کو حکومت نے 7-7لاکھ روپے کی امداد دی لیکن گاؤں میں سپا کارکنوں کی غیرفعالیت کے چلتے حکومت کے اس کوشش کا فروغ عوام میں نہیں ہوا۔اکھلیش یادو نے کہا، مواصلات انقلاب سے دنیا بدلی ہے۔ موبائل کے استعمال سے سماجوادی تحریک کو فروغ ملا ہے۔ ایس پی حکومت کی کنیا ودیا دھن، لیپ ٹاپ تقسیم، 108 و 102 ایمبولینس سروس، سماج وادی پنشن کی منصوبہ بندی، 1090 اورکامدھینو سمیت دیگر کئی منصوبوں کو ملک اور بیرونی ممالک میں سراہا جا رہا ہے۔ لیپ ٹاپ کی تقسیم کی منصوبہ بندی کا دیگر ریاستی حکومتیں و دوسرے ملک نقل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مرکزی حکومت پر دارالحکومت کی میٹرو کیلئے مناسب تعاون نہ دینے کا الزام لگایا۔

...


Advertisment

Advertisment