Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

علاج کرانے کے بعد دہلی لوٹے اروندکیجریوال


مکمل طور پر صحتیاب ہونے کا دعویٰ، سرکار کا کام کاج سنبھالیں گے آج، پارٹی میں جاری رسہ کشی سے نمٹنا بھی ہوگا انتہائی اہم
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 16مارچ (ایس ٹی بیورو)دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال بنگلور میں نیچروپتھی کا علاج کرا نے کے بعد آج دہلی واپس آگئے ہیں اور کل وہ ایک بار پھر کام کاج سنبھالیں گے۔ آج شام بنگلو ر سے ان کی واپسی ہوئی ہے۔اروند کجریوال دہلی واپسی کے بعد کافی خوش ہیں اور انہوں نے بنگلور سے واپسی سے قبل بھی ٹوئٹ کے ذریعہ خیروعافیت سے ہونے کی اطلاع دی تھی۔ دہلی پہنچنے کے بعد انہوں نے بتایا کہ اب میری کھانسی بالکل ٹھیک ہے اور شوگر بھی کنٹرول میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ اب دہلی کے لوگوں کیلئے دوبارہ کام کاج کرنے کی ذمہ داری سنبھالنے سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں 12روز کے بعد بنگلور سے علاج کراکے واپس آیا ہوں، میری کھانسی بالکل ختم ہوگئی ہے۔
دہلی پہنچنے کے بعد سرکار کے منصوبوں سے متعلق سوال کئے جانے پر انہوں نے کہاکہ اب وہ دہلی کیلئے زیادہ کام کرنے کے بارے میں سوچیں گے۔انہوں نے مڈ ڈے میل، راشن سسٹم اور تعلیم پر بہتر طریقے سے اپنی حکمت عملی تیار کرنے کا اشارہ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے کچھ پرپوزل بنائے ہیں اور ہم ان کے طریقۂ کار پر بات کرکے اسے حتمی شکل دیں گے۔
واضح رہے کہ جندل نیچرکیور انسٹی ٹیوٹ میں کجریوال سوکھی کھانسی کی علاج کرارہے تھے اور اب وہ مکمل طور پر ٹھیک ہونے کے بعد دہلی واپس آئے ہیں۔، انہوں نے خود کہاہے کہ اب انہیں کوئی پریشانی نہیں ہے اور ان کا شوگر بھی انڈر کنٹرول ہے۔ واضح رہے کہ اروند کجریوال 12دنوں کی چھٹی پر علاج کیلئے گئے تھے، مگر اب وہ واپس آگئے ہیں۔ ان کی عدم موجودگی میں نائب وزیراعلیٰ اور پارٹی کے سینئر لیڈر منیش سسودیا کو کارگزار وزیراعلیٰ بنایاگیا تھا اور وہ تمام کاج دیکھ رہے تھے۔ حالانکہ انہوں نے کل ہی ایک بیان دیا تھا کہ ریموٹ کنٹرول ان کے پاس ہے اور وہ ہر معاملے پر فیصلہ کیلئے بااختیار ہیں۔ تاہم دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ پارٹی میں جاری رسہ کشی کو اروند کجریوال کس طرح ختم کرتے ہیں۔ ایک طرف پارٹی اندرونی اختلافات کا شکار ہے وہیں پارٹی پر اب اسٹنگ کے ذریعہ متعدد الزامات عائد جانے لگے ہیں۔ آج ہی پارٹی کے سابق ممبراسمبلی راجیش گرگ کو پارٹی سے معطل بھی کیاگیاہے۔ دیکھنے کی بات یہ ہوگی کہ اندرونی خلفشار اور اختلافات کے مسائل اب ختم ہوجاتے ہیں یا پھر اروند کجریوال کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment