Today: Saturday, September, 22, 2018 Last Update: 11:52 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

کمیونٹی ریڈیو تشہیروتوسیع کے عمل کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل: ارون جیٹلی

 

نئی دہلی16 مارچ (آئی این ایس انڈیا)اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیرارون جیٹلی نے کہا ہے کہ کمیونٹی ریڈیو نہ صرف ترسیل کے ایک موثر وسیلے کی حیثیت رکھتاہے بلکہ آزادئ اظہار وتقریر کے انتہائی مربوط جزو کی حیثیت رکھتا ہے۔ ارون جیٹلی نے پانچویں نیشنل کمیونٹی ریڈیوسمیلن سے خطاب کے دوران یہ بات کہی ۔اس سمیلن کا اہتمام ، ’’ کمیونٹی ریڈیو بہتر حکمرانی ‘‘ کے مرکزی خیال پرکیاگیاہے۔اطلاعات کی تشہیروتوسیع کا یہ وسیلہ ’’ ہوائی لہروں ‘‘ کے ایک ضروری جزو کی حیثیت رکھتا ہے، جس کی بالادستی سرکار کے ہاتھ میں نہیں بلکہ عوام اور سماج کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔ جیٹلی نے اس سلسلے میں اپنے موقف کی مزید صراحت کرتے ہوئے کہا کہ ریڈیو نے ماضی میں تشہیر کے عمل کے ایک موثروسیلے کا کردار ادا کیا ہے اور مستقبل میں بھی یہ وسیلہ انتہائی اہم کردارادا کرے گا،جس میں ریڈیو کے متن کی توسیع میں کمیونٹی ریڈیو انتہائی اہم کردار ادا کرے گا۔ جیٹلی نے کہا کہ یہ سمیلن ان کی وزارت کو مستقبل میں پالیسی اقدامات کے خاکے کو بہتر بنانے میں اس وزارت کیلئے معاون ثابت ہوگا۔ جیٹلی نے مزیدکہا کہ سرکارکمیونٹی ریڈیو کے شعبے کی توسیع اوراس کے استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عہد بستہ ہے تاکہ سماجی تبدیلی کے عمل کے ذریعہ مجموعی ترقی کے مقاصد حاصل کئے جاسکیں۔اس سمیلن نے ترسیل کے اس وسیلے کے ذریعہ اہم سرکاری اسکیموں کی اہمیت کی اطلاق اور انہیں اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔اس سمیلن کے دوران،پانی اور زراعت ،سؤچھ بھارت ابھیان کے وسیلے سے پانی اورصفائی کے کام کو فروغ دینے کے وسائل اور جن دھن یوجنا کے حوالے سے اسکیم کو اجاگر کرنے کے موضوعات پر ہونے والے اجلاس انتہائی جدت کے ساتھ وضع کئے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزارت اطلاعات ونشریات کے سکریٹری بمل جلکا نے اپنی ابتدائی تقریر میں کہا کہ کمیونٹی ریڈیو نے کاروباری اور عوامی نشریات کے علاوہ ریڈیوکو نشریات کا تیسرا نمونہ بھی فراہم کیا ہے۔ ترسیل کے پلیٹ فارم کی حیثیت سے کام کرنے والے یہ ادارے جغرافیائی سماجو ں اور دیگر زمروں کی اہم خدمات انجام دیتے ہیں ۔ کمیونٹی ریڈیو ،دیہی ریڈیو،کوآپریٹوریڈیو،ترقیاتی ریڈیو ہندوستان کی لسانی اور نسلی اکثریت کو متحد کرنے اور معاشی ترقیات کو آگے بڑھانے میں کلیدی کردار اداکرتا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment