Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ہندوستان کیساتھ عالمی معاملات اعتماد کی نئی سطح پر: نریندرمودی


کولمبو : وزیر اعظم نے سری لنکا کو یقین دلاتے ہوئے کہ اس کے ساتھ تجارتی عدم توازن دور کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔پورے وثوق کے ساتھ کہا کہ ہندستان اور سری لنکا ددونو ں کو اس جامع اقتصا دی ساجھیداری کے معاہدے سے بے خوف ہو کر رجوع کرنا چاہئے جو ایک زمانے سے التوا میں پڑا ہے ۔مسٹر مودی نے زور دے کر کہا کہ ہندستان کے ساتھ عالمی معاملات اب جہاں اعتماد کی نئی سطح پر ہیں وہیں ہمسایہ سری لنکا کے اندر بھی ہندستان کا ایک مضبوط اقتصادی ساجھیدار بننے کی پوری صلاحیت ہے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ سری لنکا کو اقتصادی اعتبار سے ہندستان کے بڑے ملک ہونے کومثبت طور پر دیکھنا چاہئے ۔ وہ کل رات یہاں سیلون چیمبر آف کامرس میں سری لنکائی تجارتی برادری سے خطاب کررہے تھے ۔مسٹر مودی نے کہا کہ وہ متوازن تجارتی فروغ کے حق میں ہیں اور ہندستان منڈی تک سری لنکا کی رسائی آسان بنائی جائے گی۔سری لنکا کے دو روزہ دورہ پرآئے مسٹر مودی نے جو 1987 کے بعد اس ملک کا دورہ کرنے والے پہلے وزیراعظم ہیں ، کہا کہ اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سری لنکا جنوبی ایشیا میں ہندستان کا ایک بڑا یک بڑا تجارتی ساجھیدار ہے ۔ہندستان اور سری لنکا کے درمیان 14۔2013 میں باہمی تجارت 5.23 بلین ڈالر کی تھی ۔
ہندستان نے جہاں 3.98 ڈالر کی برآمدات کی تھی ، وہیں سری لنکائی برآمدات 67 کروڑ 80 لاکھ کی تھی ۔مسٹر مودی نے کہا کہ قوموں کی تقدیر ہمسایوں سے جڑی ہوئی ہوتی ہے اوروہ اقتصادی اعتبار سے کسی کے چھوٹے یا بڑے ہونے کو کسی کے حق میں نقصان دہ نہیں سمجھتے ۔ کیونکہ ایک دوسرے کی ترقی سب کے لئے فائد ہ مند ہے ۔وزیراعظم نے ایک مستحکم اور پرامن ہمسائیگی کیلئے سبھوں پر زور دیا کہ وہ قومی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز کریں اور ایک دوسرے کی طاقت اور بڑے چھوٹے ہونے کو امکانات کے طور پر استعمال کریں۔ سود مند ساجھے داری میں یہ چیزیں رکاوٹ نہیں بنتیں۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment