Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 06:08 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

رامپور کا ہر بچہ تعلیم یافتہ ہو یہی میرا خواب

 

ہمارے شہرکے بچے کہیں تعلیم میں پیچھے نہ رہ جائیں یہی ہمارا عزم ہے، رامپورپبلک اسکول گرلز یونٹ کے قیام سے عوام کو کافی راحت :اعظم خاں
ذیشان مرادعلیگ

رام پور،14مارچ،ایس ٹی بیورو: محمدعلی جوہریونیورسٹی کے قیام کے بعدسے ہی کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے رامپورپبلک اسکول کھولنے کاارادہ کیاتھا جس کے تحت انھوں نے گذشتہ دوبرس قبل لڑکیوں کیلئے رامپورپبلک اسکول قائم کیا جواپنی خدمات بخوبی انجام دے رہاہے۔ تعلیم کے معیار کوبلندکرنے کیلئے انھوں نے لڑکوں کیلئے بھی رامپورپبلک اسکول کھولنے کاجوارادہ کیاتھاوہ اب پورا ہوچکا ہے ۔ اعظم خاں اخبار نویسوں سے روبروہوئے اور انھوں نے کہاکہ ہم نے رامپورکے طلبہ کے سنہرے مستقبل کیلئے محمد علی جوہر یونیورسٹی اور رامپور پبلک اسکول (گرلز اوربوائز) کاقیام کیا ہے۔ جس میں کافی تعدادمیں طلبہ وطالبات موجود ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ہم نے سیاست میں بھی اسی طرف دھیان دیاکہ ہمارے شہرکے بچے کہیں تعلیم میں پیچھے نہ رہ جائیں اس لئے ہم نے ان اداروں کاقیام کیاہے۔ انھوں نے کہاکہ اس سے ایک سال قبل رامپورپبلک اسکول گرلز یونٹ کاقیام کیاجس سے عوام کو کافی راحت حاصل ہوئی ہے اوران کو بچوں کے داخلوں میں جو پریشانیاں پیش آتی تھیں وہ کچھ حدتک کم ہوگئیں۔ انھوں نے کہاکہ رامپورپبلک اسکول میں ان لوگوں کے بچے زیرتعلیم ہیں جورکشہ پولر، ٹھیلے، مزدوری یاکارچوب کرتے ہیں ان کی ہی مناسبت اورغربت کودیکھتے ہوئے معیاری فیس رکھی گئی ہے۔ اعظم خاں نے کہاکہ میں ابھی لڑکوں کی سی بی ایس ای تعلیم کیلئے کمی محسوس کررہا تھا اور میراشروع سے ہی یہ ارادہ تھاکہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے الگ الگ ادارے قائم کروں گا جو الحمدللہ اب پورا ہوچکا ہے۔ انھوں نے بتایاکہ کل (آج ) 15مارچ کو محمد علی جوہرٹرسٹ واقع نزدنئی تحصیل میں داخلے کئے جائیں گے ۔پہلے روز تمام طلبہ کے داخلے مفت ہوں گے۔ جبکہ دوسرے روزسے داخلہ فیس لی جائے گی۔اعظم خاں نے کہاکہ اس کے بعدہم پلے اسکول بھی بنائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ رامپور پبلک اسکول اب جلدہی لکھنؤ میں بھی بننے جارہا ہے اور پھران طلبہ کیلئے دارالاقامہ کابھی انتظام کیاجائے گا۔ انھوں نے کہا کہ میرامقصدہے کہ رامپور کا ہربچہ اب تعلیم یافتہ ہواوراس کواپنی زندگی گزارنے کیلئے کسی طرح کی پریشانی لاحق نہ ہو۔ اعظم خاں نے کہاکہ میراسیاست میں آنے کامقصدصرف عوامی خدمت اور حقداروں کوان کاجائزحق دلانا ہے جس کیلئے مجھے وقتافوقتاغیروں کے ساتھ ساتھ اپنوں کی بھی ناراضگی اورطعنوں کا بھی شکار ہوناپڑتا ہے لیکن میں ہمیشہ اپنے مقصدکی طرف گامزن رہتاہوں اوریہی وجہ ہے کہ مجھے پورے ملک سے لوگوں کی دعائیں ملتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میں ہمیشہ اپنے عزم پرمستحکم رہتے ہوئے ثابت قدمی کے ساتھ لگا رہتا ہوں اورمجھے اللہ ہر مقصد میں کامیابی بھی عطاکرتاہے۔

...


Advertisment

Advertisment