Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:35 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جموں وکشمیر کیلئے سی آر پی کافنڈ 480کروڑ روپے کرنے پر مرکزی سرکاررضامند


سری نگر،13 مارچ (یو ا ین آئی) مرکزی سرکاری نے ریاست جموں وکشمیر کیلئے سنٹرل روڑ فنڈ (سی آر پی) کو 480 کروڑ روپے کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ ریاستی حکومت نے مرکزی سرکار کو پہلے ہی بھیجے گئے 13 سڑک پروجیکٹوں کے لئے 274 کروڑ روپے واگزار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایک سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جموں وکشمیر کے وزیر برائے تعمیرات عامہ اور پارکس و پھولبانی سعید محمد الطاف بخاری نے مرکزی وزیر برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز نتن گڈکری سے ملاقات کی اور ریاست میں سڑک رابطوں کے حوالے سے مرکزی وزیر کے ساتھ متعدد امور زیر بحث لائے ۔ریاستی وزیر نے جموں وکشمیر کے جغرافیائی محل وقوع کے پس منظر میں سڑک رابطوں کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ شعبہ ریاست کی معاشی و اقتصادی ترقی میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے ۔ انہوں نے چار گلیاروں والی قومی شاہراہ کو جلدمکمل کرنے اورموجودہ جموں سری نگر قومی شاہراہ کی اپ گریڈیشن اور بہتری لانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ انہوں نے ریاست کے مغل روڈ اور دیگر اہم شاہراوں کو قومی شاہراہ قرار دینے کا معاملہ بھی اُٹھایا۔انہوں نے متعدد روٹوں پر ٹنلوں کی تعمیر کے معاملوں کو بھی اُجاگر کیا جن میں مغل روڈ پر پیر کی گلی، سنگھ پورہ وائیلو ٹنل، لولاب۔ بانڈی پورہ ٹنل اور سدھ مہا دیو ٹنل جو کہ ضلع ڈوڈہ کے مرمتھ علاقہ کو جوڑتا ہے ، شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان ٹنلوں کی تعمیر کے منصوبے پہلے ہی مرکزی حکومت کو پیش کئے گئے ہیں۔ مسٹر گڈکری نے یقین دلایا ہے کہ مرکزی وزارت برائے روڈ ٹرانسپورٹ اینڈ ہائی ویز ان منصوبوں کا جائیزہ لے گی۔ ترجمان کے مطابق الطاف بخاری نے سینٹرل روڈ فنڈ( سی آر ایف) کے لئے رقومات میں اضافہ کی مانگ کی۔جیسا کہ پہلے ہی13 سڑک پروجیکٹوں کے لئے 274 کروڑ روپے کے منصوبے مرکزی وزارت کو بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے سوپور پُل اور پارمپورہ نارہ بل سڑک رابطے میں مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے دھیمی رفتار کے ساتھ کام کرنے کا معاملہ بھی مرکزی وزیر کے ساتھ اُٹھایا۔انہوں نے ان دونوں پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے بارڈر روڈ آرگنایزیشن پر زور دینے کے لئے کہا تا کہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ ریاستی وزیر نے مرکزی ایجنسیوں پر نیشنل ہائی وے پروجیکٹ کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور سری نگر قاضی گنڈ سڑک کے حصے کے کام کی دھیمی رفتار پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ۔انہوں نے مرکزی وزیر پر زور دیا کہ وہ ریاست میں مزید دوسب پروجیکٹوں جن میں بانہال۔ رام بن اور رام بن۔ اودہم پور شامل ہے ، پر جلد کام شروع کروائیں۔ان دونوں پروجیکٹوں کے لئے مرکزی سرکار کی طرف سے پہلے ہی رقومات واگذار کی گئی ہیں۔ مرکزی وزیر نے کہا کہ ہم ریاست جموں وکشمیر کو بھرپور مدد فراہم کریں گے ۔ انہوں نے ریاست کو سی آر ایف کے تحت مزید480 کروڑ روپے واگذار کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی جس کے لئے انہوں نے ان پروجیکٹوں کے ڈی پی آر طلب کئے ہیں۔اس سے پہلے مرکز کی طرف سے 13 پروجیکٹ منظور کئے گئے ہیں جن میں خصوصی طور سے اولڈ ائیر پورٹ روڈ بائی پاس سے رنگریٹ اور ڈنگ ڈورو سے ہنزل مڑھواہ کشتواڑ سڑکوں کی تجدید کاری شامل ہے ۔مرکزی وزیر نے سری نگر ۔ بارہمولہ سڑک کو ریاستی سرکار کے پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کو سونپنے پر اپنی رضامندی کا اظہار کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment