Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ایک لاکھ 33ہزار کروڑ روپے کے 44دفاعی پروجیکٹوں کو منظوری


نئی دہلی، 13 مارچ (یو این آئی)ملک کی دفاعی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے سال 15۔2014 میں اب تک ایک لاکھ 33 ہزار کروڑ روپے کے 44اہم پروجیکٹوں کو منظوری دی جاچکی ہے ۔وزیر دفاع منوہر پاریکر نے آج لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیفنس ایکویزیشن کونسل (ڈی اے سی) نے ایک لاکھ 33 ہزار کروڑ روپے کے 44 دفاعی پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔ ان میں سے کچھ پروجیکٹ ٹینکوں، آبدوزوں، ہیلی کاپٹروں اور توپوں سے متعلق ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مسلح افواج کے لئے گولہ بارود اور دیگر سازوسامان کی قلت دور کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے ۔مسٹر پاریکر نے بتایا کہ ان پروجیکٹوں کے تحت کارخانے پر 800 سے 900 کروڑ روپے خرچ کئے جاچکے ہیں۔ اس سے جنوبی افریقہ کی کمپنی ڈینیئل کے تعاون سے پیداوار ہونی تھی لیکن اس کمپنی کو بلیک لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے ۔انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اس کارخانے سے جلد ہی پیداوار شروع ہوگی۔مسلح افواج کے ذریعے بغیر پائلٹ والے طیارے ڈرون کے استعمال پرپوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اس کا استعمال کیا جارہا ہے لیکن ہندوستانی دفاعی ریسرچ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) بھی دو،تین طرح کے ڈرون بنارہا ہے اور مستقبل میں ان کا بھی استعمال کیا جائے گا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment