Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:59 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ہمار ی تہذیب ہی ہمارا قیمتی اثاثہ ہے :نجمہ ہپت اللہ

 

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سہ روزہ کلچرل فیسٹیول میراث کا آغاز
شمس آغازشمسی
نئی دہلی،12مارچ(ایس ٹی بیورو) ہمارے ملک کی تہذیب وتمدن،کلچرہمارا بہت ہی قیمتی اثاثہ ہے ہمارا یہ مقصد ہونا چاہئے کہ اس قیمتی اثاثے کو نہ صرف سنبھالے رکھیں بلکہ اس کے فروغ میں اہم رول ادا کریں ان خیالا ت کا اظہار وزیر برائے اقلیتی امور حکومت ہند نجمہ ہپت اللہ نے جامعہ ملیہ اسلامیہ میں سہ روزہ کلچرل فیسٹیول بنام میراث کے افتتاح کے موقع پر کیا۔انھوں نے کہاکہ مجھے نہایت ہی خوشی ہے کہ جامعہ نے اس طرح کے کلچرل پروگرامس کے ذریعے اس روایت کو نہ صرف زندہ رکھاہے بلکہ اس کے فروغ میں بھی اہم رول ادا کر رہی ہے ۔آج مجھے جس پروگرام کے افتتاح کے لئے مدعو کیا گیا ہے اس کا نام میراث رکھا گیا ہے اور یہ لفظوراثت سے جڑا ہے انھوں نے کہاکہ ملک کے تہذیب کی بقاء ملک کی ترقی کی ضامن ہے ۔انھوں نے بانیان جامعہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بانیان جامعہ نے جامعہ کی تعمیر میں اپنا سب کچھ صرف کیا ہے جس کی وجہ سے جامعہ کے طلباء ملک و بیرون ممالک میں جامعہ اور ملک کا نام روشن کررہے ہیں۔انھوں نے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولاناابوالکلام آزاد کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہا انھوں نے تہذیبی پروگرام کے فروغ میں اہم رول ادا کیااس کے لئے انھوں نے تین اکیڈمی ساہتیہ اکیڈمی ،للت کلا اکیڈمی ،سنگیت ناٹک اکیڈمی قائم کیااوروہ خود بھی ستار بجاتے تھے ۔
وزیر موصوفہ نے کہاکہ میں جب بھی جامعہ آتی ہوں مجھے نہایت ہی خوشی ہوتی ہے جامعہ گرچہ مسافت میں دورہے لیکن دل سے کافی قریب ہے ۔جامعہ ملیہ اسلامیہ کے وائس چانسلر پروفیسر طلعت احمد نے کہاکہ جامعہ میں تعلیم کے ساتھ تہذیب و ثقافت کے فروغ کے لئے مختلف قسم کے تہذیبی و ثقافتی پروگرامس کا انعقاد کیا جاتاہے اور مختلف قسم کے مقابلہ جاتی پروگرام منعقد کئے جاتے ہیں تاکہ طلباء کے اندر جو صلاحیت پوشیدہ ہے وہ باہر آئے اور کلچرل پروگرام کے ذریعے ملک کی تہذیب کو فروغ ملے ۔افتتاحی پروگرام میں نظامت کے فرائض غوشیہ سلیم نے انجام دےئے ۔پروفیسر تسنیم مینائی ڈین اسٹوڈینٹ ویلفےئر نے تمام مہمانوں کا استقبال و شکریہ ادا کیا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment