Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 04:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دیماپور:حکم امتناعی میں 15گھنٹے کی چھوٹ


کوہیما،12 مارچ (یو این آئی) صورت حال معمول کی طرف لوٹنے کے ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ کوسینو ہوم نے تشدد زدہ دیماپور میں امتناعی حکم میں آج سے 15 گھنٹے کی چھوٹ دے دی ہے ۔مجسٹریٹ جو دیماپور کے ڈپٹی کمشنر بھی ہیں، نے صبح 6 بجے سے رات 9 بجے تک امتناعی احکامات میں چھوٹ دینے کا نوٹس جاری کردیا ہے ۔ تاہم ایس ایم ایس، سوشل میڈیا اور موبائل انٹرنیٹ سروس مزید 24 گھنٹے تک بند رہیں گے ۔ناگالینڈ کے آئی جی پی وابانگ جمیر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ انتظامیہ نے ریاستی حکومت سے ان خدمات کو فی الحال بند رکھنے کی درخواست کی ہے ۔خیال رہے کہ عصمت دری کے ایک ملزم کو جیل سے نکال کر وحشیانہ اندازمیں ہلا ک کردینے کے واقعہ کے بعد دفعہ 144 نافذ کردیا گیا تھا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment