Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 02:52 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فریدخاں کابے رحمانہ : ناگالینڈپولس کیخلاف رام پور میں شدید ناراضگی

 

ذیشان مراد علیگ

رام پور،11مارچ(ایس ٹی بیورو)ناگالینڈ زنا بالجبرکے معاملے میں جیل سے قیدی محمدفریدخاں کوجیل سے باہرنکال کران کابے رحمانہ قاتل کئے جانے پرپورے ملک میں شدیدناراضگی پائی جارہی ہے۔مختلف مقامات پرناگالینڈپولیس کی غیرذمہ دارانہ اورانسان سوز حرکات کے خلاف صدائے احتجاج جاری ہے۔راشٹریہ لوک دل کے کارکنان ضلع صدرعاصم خاں کی قیادت میں دومحلہ روڈپر جمع ہوئے اورناگالینڈکی پولیس کا پتلا نذرآتش کیا۔اس موقع پرعاصم خاں نے کہاکہ ہمیں اس بات کاافسوس ہے کہ فرید خاں کو بنگلہ دیشی بناکران کی موت کاتماشاتوساری دنیاکودکھایامگراس کے پیچھے کی حقیقت پرخاموشی اختیارکرلی گئی۔انھوں نے الیکٹرانک میڈیا پر غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکٹرانک میڈیاکی اس نازیباحرکت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ مقتول کے بھائی جمال الدین کے مطابق اس کے کنبہ کے کئی افراد ہندوستانی فوج کاحصہ ہیں اور پوری ایمانداری کے ساتھ خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اور انھیں کے کنبہ کے ایک شخص کو بنگلہ دیشی بتاکران کی اس حب الوطنی پرحملہ کیا ہے۔عاصم خاں نے کہاکہ ہم کسی بھی زانی کے ساتھ نہیں ہیں،نہ ہی اس کے گھناؤنے کارنامے کا ساتھ دیتے ہیں جومیڈیکل رپورٹ سے ثابت ہوگیاہے۔ ہم مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے پوچھناچاہتے ہیں کہ 28فروری کوجس کے خلاف رپورٹ درج کر کے پولیس نے جیل بھیجاہواور5مارچ کوناگالینڈ کی عوام اسے باہرنکال کربڑی بے رحمی سے قتل کردیا۔ کیا ہندوستانی قانون اس بات کی اجازت دیتاہے؟کیافریدخاں کواس لئے ہلاک کردیاگیاکہ وہ ایک مسلم نوجوان تھا۔عاصم خاں نے مرکزی حکومت سے فریادکی ہے کہ ایسے لوگ جنھوں نے فریدکوقتل کیا۔وہاں کی پولیس ، قاتل اور وزیر اعلیٰ وغیرہ کوقانون کے دائرے میں لیناچاہئے اورانھیں سخت سزادیناچاہئے۔ انھوں نے سوالیہ اندازمیں کہاکہ کیایہ دیماپورکی پہلی واردات ہے؟ کیااس سے قبل ایساکوئی واقعہ پیش نہیںآیاہے۔ انھوں نے کہاکہ دیماپورکی جیل میں جتنے بھی ملزمین بندہیں ان کی فہرست عوام کے سامنے آنا چاہئے اورپورے واقعہ کی سی بی آئی جانچ ہوناچاہئے جس سے مہلوک کے کنبہ کے لوگوں کو انصاف ملنا ممکن ہوسکے ۔ مظاہرین میں تسلیم خاں، نویدخاں، عدنان خاں، مرزاعالم بیگ، گلریزخاں، وحیدخاں، نعیم قریشی، مہتاب میاں وغیرہ موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment