Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 05:13 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

’آپ ‘ میں اندرونی جمہوریت کیلئے جنگ جاری رہے گی


نازک دور میں پرشانت بھوشن کا بیان ، میرے کیخلاف پارٹی ممبران اسمبلی کو دستخط کرنے کیلئے مجبور کیا جارہا ہے :یوگیندر یادو
محمداحمد

نئی دہلی،10مارچ ( ایس ٹی بیورو) عام آدمی پارٹی میں چل رہے اندرونی خلفشار میں روز نیا قصہ جڑتا جا رہا ہے۔ اور اب ایسا لگ رہا ہے کہ جو کھائی کھدی ہے وہ مزید گہری ہی ہوگی ۔ اور اسے پاٹنا بے حد مشکل ہو گا۔ اب یوگیندر یادو نے پارٹی قیادت پر سیدھا الزام لگایا ہے کہ انکے اور پرشانت بھوشن کیخلاف اراکین اسمبلی کو دستخط کرنے کیلئے مجبور کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہی مکمل سچ ملک کے سامنے ہوگا۔ یو گیندر یادو کا یہ بیان پارٹی کے سینئر لیڈر اور نمبر ٹو منیش سسودیا، گوپال رائے، پنکج گپتا اور سنجے سنگھ کے اس بیان پر تھا، جب کہا گیا تھا کہ یو گیندر یادو اور پرشانت بھوشن نے دہلی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کو شکست دینے کیلئے کام کیا تھا۔ یہی نہیں کہا یہ بھی گیا تھا کہ یو گیندر یادو اور پرشانت بھوشن نے عوام میں اروند کیجریوال کی تصویر خراب کرنے کی بھی پوری کوشش کی تھی۔انہوں نے پارٹی قیادت کی جانب سیدھا اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں دہلی کے ممبران اسمبلی کو ہمارے خلاف دستخط کرنے کیلئے مجبور نہیں کرنا چاہئے ساتھ ہی پارٹی کے ارکان پر بھی دباؤ نہیں ڈالنا چاہیے‘۔انہوں نے ساتھ ہی امید بھی ظاہر کی کہ پارٹی عہدیداران اس مسئلہ کو مزید طول نہیں دیں گے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ انکے اور پرشانت بھوشن کے ردعمل کو پارٹی کا میڈیا باقاعدہ طور پر تشہیر کرے گا ۔ پارٹی کی ویب سائٹ پر بھی تمام رضاکاروں کو اس معاملے پر کھل کر جواب دینے کی آزادی دی جائیگی۔وہیں، پرشانت بھوشن نے کہا کہ وہ پارٹی کے اندرونی جمہوریت، شفافیت، سوراج اور جوابدہی کیلئے جنگ جاری رکھیں گے۔ انہوں نے یہ بھی صاف کر دیا کہ وہ اور یادو کوئی دوسری پارٹی نہیں بنانے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت ہے کہ اس معاملہ کے بارے میں پوری سچائی سے ملک کو باخبر کیا جائے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment