Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 05:19 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جانوروں کی گاڑیاں لوٹنے والے گنہگار ہیں


کچھ سماج دشمن عناصر پولس اور انتظامیہ کو اطلاع دیئے بغیر بھگوا چادر ڈال کر جانوروں کی گاڑیوں کو روکتے ہیں اور اس میں آگ لگادیتے ہیں:اعظم خاں، قانونی طور پر ذبیحہ کو روکنے کیلئے سخت کارروائی کی جارہی ہے:کشور سنگھ
لکھنؤ،10 مارچ (یو این آئی)اترپردیش کے وزیر مسٹر اعظم خان نے کہا ہے کہ پولس کو اطلاع دیئے بغیر جانوروں کی گاڑیوں پر بھگوا چادر ڈال کر پکڑنے والے قانون کے گنہگار ہیں۔اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں مداخلت کرتے ہوئے مسٹر خان نے کہا کہ کچھ سماج دشمن عناصر پولس اور انتظامیہ کو اطلاع دیئے بغیر بھگوا چادر ڈال کر جانوروں کی گاڑیوں کو روکتے ہوئے اور اس میں آگ لگادیتے ہیں۔ ایسے لوگ قانون کے گنہگار ہیں اور ایسا کرنے والے بھی لٹیرے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن جانوروں کو ذبح کرنے پر قانونا پابندی ہے انہیں ذبح نہیں کیا جانا چاہئے ، ایسا کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔قبل ازیں مویشی پروری کے وزیر کشور سنگھ نے کہا کہ جانوروں کو غیر قانونی طور پر ذبیحہ کو روکنے کے لئے سخت کارروائی کی جارہی ہے اور اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف قومی سلامتی قانون اور گینگسٹر قانون کے تحت بھی کارروائی کی جاتی ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment