Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 10:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں ہوگا اے ایم یو کا شمار

 

طلبأ یونین کے زیرِ اہتمام کینیڈی ہال میں طلبأ کے روزگار سے متعلق منعقدہ ’’ ریکریو فیسٹ۔15‘‘ ( میگا جاب ایکسپو) کے افتتاحی اجلاس سے وائس چانسلر کا خطاب

فہمیدہ پروین

علی گڑھ،09؍مارچ(ایس ٹی بیورو) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی طلبأ یونین کے زیرِ اہتمام کینیڈی ہال میں طلبأ کے روزگار سے متعلق منعقدہ اپنی طرز کے اولین ریکروٹمنٹ فیسٹ ’’ ریکریو فیسٹ۔15‘‘ ( میگا جاب ایکسپو) کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وا ئس چانسلر لیفٹیننٹ جنرل ضمیرا لدین شاہ ( ریٹائرڈ) نے کہا کہ ممتاز ملٹی نیشنل کمپنیاں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے صلاحیتوں کا ذخیرہ حاصل کرسکتی ہیں کیونکہ اے ایم یو کے طلبأ ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ جنرل شاہ نے کہا کہ ہماری کوششیں نیک ٹیم کے تجزیہ پر اختتام کو نہیں پہنچیں اور اے ایم یو ٹائمس ایجوکیشن سروے کے مطابق ہندوستان کی تیسری بڑی یونیورسٹی قرار دی گئی ہے اور وہ دن دور نہیں جب اے ایم یو کا شمار دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں کیا جائے گا۔وائس چانسلر نے کہا کہ اے ایم یو ایسا واحد تعلیمی ادارہ ہے جہاں ملٹی نیشنل کمپنیوں کو اعلیٰ معیاری صلاحیت کے حامل ایسے طلبأ ملازمت کے لئے دستیاب ہو سکتے ہیں جو اعلیٰ اقدار اور تہذیب و شائستگی کا بھی نمونہ ہوں۔ طلبأ یونین کو اس پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے ایم یو کے طلبأ دنیا میں جہاں کہیں بھی گئے ہیں انہوں نے وہاں اپنا منفرد مقام اور منفرد شناخت قائم کی ہے۔علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے ٹریننگ اینڈ پلیسمنٹ آفیسر مسٹر سعد حمید نے کہا کہ ہمارا ہدف تمام کورسیز کے طلبأ و طالبات کے لئے ملازمتوں کا نظم کرانا ہے اور اس کے تعلق سے متواتر سیمینار اور ورکشاپ منعقد کرائی جاتی ہیں تاکہ یہاں کے طلبأ کو انٹرویو کا سامنا کرنے اور بڑی کمپنیوں میں ملازمت کے طریقوں سے روشناس ہونے کا موقعہ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن ہمارے لئے باعثِ فخر ہے کہ طلبأ یونین نے اس پروگرام کا انعقاد کرکے ایک بڑا اقدام کیا ہے۔پروگرام کے کنوینر اور طلبأ یونین کے صدر مسٹر عبداللہ عظام نے کہا کہ گزشتہ طلبأ یونینیں محدود کارگزاریاں انجام دیتی رہیں جبکہ اس یونین نے پہلی بار چار روزہ پروگرام منعقد کراکر طلبأ کی ملازمتوں کے لئے نئی راہیں وا کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یونین طلبأ کی کیریئر کونسلنگ کے تعلق سے مستقل سرگرمِ عمل ہے تاکہ ان کا مستقبل بہتر بنایا جاسکے۔پروگرام کے جوائنٹ کنوینرس طلبأ یونین کے نائب صدر مسٹر مسعود الحسن اور سکریٹری شاہ زیب احمد ہیں۔ نظامت کے فرائض انس احمد نے انجام دئے۔

...


Advertisment

Advertisment