Today: Thursday, September, 20, 2018 Last Update: 02:23 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جامع مسجدعلاقے کے ترقیاتی کاموں کیلئے168کروڑ کی منظوری

 

میونسپل کمشنر نے علاقے کا دورہ کرنے کے بعد کیا اعلان، مینا بازار سے ناجائز قبضے ہٹانے کی افسران کو ہدایت

امیر احمد را جہ

نئی دہلی،15،اکتوبر(ایس ٹی بیورو) شمالی میو نسپل کا رپو ریشن کے کمشنر پروین کمار گپتا اور ورکس کمیٹی کے چئیر مین پرویش وا ہی نے آج ایک اہم مانے جا نے والے دنگل گرا ؤنڈ پرو جیکٹ کا معا ئنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس پرو جیکٹ سے ایک ایلیوٹیڈ روڈ،دومنزلہ پار کنگ اور گراؤنڈفلور پر بس پا رکنگ ہو گی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس پرو جیکٹ کے پو را ہو نے سے دہلی کے لو گوں کو کا فی سہو لت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ اس پرو جیکٹ کا اہم مقصدشیا ما پرساد مکھر جی روڈ سے چا ند نی چوک کے در میان ٹر یفک میں سدھار لا نا ہے۔انہوں نے اس سے قبل جا مع مسجد علا قے کا بھی معا ئنہ کیا اور کستور بہ اسپتال کا بھی معا ئنہ کیا۔وہاں انہوں نے افسران کو او پی ڈی کی سہو لیات میں سدھار لا نے کی ہدایت دی تا کہ وہاں علاج کیلئے آنے والے مریضوں کو کسی طرح کی پر یشا نی کا سا منا نا نہکر نا پڑے۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے افسران کو یہ بھی ہدا یت دی کہ علاج میں استعمال کی جا نے والی دوا ؤں ، مشینوں اورآلات کی بھی ٹھیک ڈھنگ سے دیکھ بھال کی جا ئے۔جا مع مسجد دورے کے دوران انہوں نے محکمہ انجینئر نگ کے افسران کو جگت سنیما کے پاس واقع فری پار کنگ کے ساتھ خالی پڑی جگہ پر بھی پارکنگ سہو لیات مہیا کرا نے کی ہدا یت دی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے افسران کو مینا بازار میں نا جا ئز قبضوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کی ہدا یت بھی دی جس کی وجہ سے صفا ئی کے کام میں رخنہ آتا ہے۔کمشنر نے محکمہ عوامی صحت کے افسران کو فا گنگ کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے افسران کو جا مع مسجد کے آس پاس پڑے ملبے کو بھی جلد سے جلد ہٹا نے کی ہدا یت دی۔کمشنر نے محکمہ انجیئرنگ کوجا مع مسجد کے آس پاس کی سڑکوں پرڈینس کار پینٹنگ اور آر ایم سی کے ذریعے سڑک کو اور خو بصورت بنا نے کی ہدا یت دی۔انہوں نے یہ بھی بتا یا کہ جا مع مسجد کے آس پاس کے علا قوں کی ترقیاتی کاموں کیلئے168کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جس کیلئے جلد ہی ٹینڈر کی قواعد شروع کی جا ئے گی۔دورے میں ان کے ہمراہ میو نسپل کو نسلر سیما طا ہرہ،ایڈیشنل کمشنر پنکج کمار سنگھ،چیف انجینئر کے پی سنگھ،ڈاریکٹر ان چیف (ڈی ای ایم ایس)انل پر کاش،ڈپٹی کمشنر شہری حلقہ مہندر کمار اور دیگر افسران مو جود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment