Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:40 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

آندھراپردیش کو 2029 تک ملک کی مثالی ریاست بنایا جائے گا :گورنر نرسمہن

 

حیدرآباد،7مارچ(یواین آئی) آندھراپردیش قانون ساز اسمبلی و کونسل کے بجٹ سیشن کا آج سے آغاز ہوا ۔ گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے اسمبلی و کونسل کے ارکان سے اپنے مشترکہ خطاب میں کہا کہ اقلیتوں کی ترقی اور فلاح و بہبود حکومت کے ایجنڈہ کا حصہ ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ اقلیتوں کیلئے دکان مکانروشنی ’ اور شادی خانہ جیسی اسکیمات پر عمل کیا جائے گا ۔ حکومت ریاست کے اماموں اور مؤذنین کے معاوضے بھی اضافہ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اقلیتی اسکیمات سے ایک لاکھ سے زیادہ اقلیتی طلبہ کو فائدہ ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کو 2029 تک ملک کی مثالی ریاست بنایا جائے گا ۔ ریاست کی ریاست کی ترقی کیلئے اسے خصوصی درجہ دیا جانا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے نو ماہ کے دوران کئی پروگراموں کی شروعات کی ۔ریاست کو خصوصی ریاست دینے کا مرکزی حکومت نے وعدہ کیا ہے ۔ ریاست کی ترقی کیلئے انہوں نے آٹھ نکاتی پروگرام کا بھی تذکرہ کیا ۔ ساتھ ہی گورنر نے کہا کہ آندھراپردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ نہ ملنے سے نقصان ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست کو مرکز سے مزید سہولتوں کا انتظار ہے ۔انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کی مناسب طور پر تقسیم نہیں کی گئی ہے اور تقسیم کے دوران آندھراپردیش سے انصاف نہیں کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ آندھراپردیش کو آفات سماوی سے نقصانات کا سامنا ہے ۔ریاست کے پسماندہ اضلاع کی ترقی کیلئے ریاستی حکومت کو مرکز کے فنڈس کا انتظار ہے ۔ خشک سالی کے باوجود ریاست میں زراعت کا شعبہ ترقی کررہا ہے ۔ آندھراپردیش میں بھی مرکز کی طرح سوچھ بھارت پروگرام کی شروعات کی گئی ہے ۔ رائل سیما کے پسماندہ اضلاع کو پینے کے پانی کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے اقدامات کئے جارہے ہیں اور رائل سیما اور شمالی ساحلی آندھرا کو ترقی راہ پر گامزن کرنے کیلئے حکومت نے اقدامات کئے ہیں ۔سمکیات اور باغبانی کے شعبہ کو ترجیح دی جارہی ہے ۔ ریاست میں پیداوار میں اضافہ میں بھی کوششیں کی جارہی ہیں ۔ ریاست کے کسانوں کے قرضوں کی معافی سے لاکھوں کسانوں کو فائدہ ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ خودکشی کرنے والے کسانوں کے کنبہ کے ارکان کو دیئے جانے والے معاوضہ دیڑھ لاکھ روپئے کو بڑھاکر پانچ لاکھ روپئے کردیا گیا ہے ۔پولاورم پراجکٹ کو مرکز نے قومی پراجکٹ قرار دیا ہے اس پراجکٹ کی 2018 تک تکمیل کی جائے گی جس کیلئے توقع ہے کہ تمام منظوریاں حاصل ہوجائیں گی ۔ جنم بھومی اسکیم کے ذریعہ مواضعات کو ترقی دی جارہی ہے ۔ انہوں نے چھ آبپاشی پراجکٹس کی نشاندہی کی اور کہا کہ ان پراجکٹس کی تکمیل کو ترجیح دی جائے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت موافق غریب ہے ۔حکومت کی جانب سے معمرین کے وظیفہ میں اضافہ کیا گیا ہے ۔فلاحی اسکیمات اور وظائف کیلئے 25ہزار کروڑ روپئے کی رقم الاٹ کی جائے گی ۔ پسماندہ طبقات کی اقتصادی اور سماجی ترقی انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کی بھی تکمیل کے اقدامات کئے جائیں گے اور کاپو طبقہ کو ریزرویشن دیئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ویژن 2025 دستاویزات ریاست کی ترقی کیلئے پیش کیا جائے گا ۔ گورنر کے خطاب کے بعد آندھراپردیش اسمبلی اور کونسل کے بجٹ سیشن کی کارروائی کو پیر تک کیلئے ملتوی کردیا گیا ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment