Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:49 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ملائم کی طبیعت ناساز، گڑگاؤں کے میدانتا میں داخل

 

ڈاکٹروں نے ملائم سنگھ یادو کو تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ، پارٹی ترجمان، راہل گاندھی نے جلد صحت یابی کیلئے دعاکی
لکھنؤ؍نئی دہلی، 7مارچ (یو این آئی) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کل رات گئے ہریانہ کے گڑگاؤں میں واقع میدانتا سپر اسپیشلٹی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ قبل ازیں ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جس کے سبب وہ ہولی نہیں منا پائے تھے ۔مسٹر یادو کو یہاں سے ایک سرکاری طیارہ سے گڑگاؤں لے جایا گیا جہاں انہیں دو بجے رات میں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔سماج وادی پارٹی کے ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر یادو کو سانس لینے میں تکلیف کی شکایت ہونے پر میدانتا اسپتال کی انتہائی نگہداشت والی یونٹ میں داخل کرایا گیا ہے جہاں انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے ۔ اسپتال کے سینئر ڈاکٹر نریش تریہن کی قیادت میں ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کے علاج میں مصروف ہے ۔دوسری جانب سماج وادی پارٹی نے آج بتایاکہ پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کی صحت اب بہتر ہے اور انہیں ڈاکٹروں نے تین دن آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے ۔مسٹر یادو گڑگاوں کے میدانتا سپراسپیشلٹی ہاسپٹل میں زیر علاج ہیں۔پارٹی کے ترجمان اور سیاسی پنشن وزیر راجندر چودھری نے آج یہاں ایک بیان میں بتایا کہ ڈاکٹر نریش ترہن کی قیادت میں سینئر ڈاکٹروں کی ایک ٹیم مسٹر یادو کی صحت پر نظر رکھے ہوئے ہے ۔انہوں نے مزید بتایاکہ نیتاجی کی صحت کے بارے میں کسی تشویش کی ضرورت نہیں ہے اور وہ تین دن تک آرام کریں گے ۔ادھرکانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی نے ملائم سنگھ یادو کی علالت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ مسٹر یادو گڑگاوں کے ایک اسپتال میں زیرعلاج ہیں اور مبینہ طور پر سوائن فلو میں مبتلا ہیں۔اپنے پیغام میں راہل نے ان کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔ پچھلی رات سانس میں تکلیف اور بے چینی کی وجہ سے انہیں میدانتا اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔

...


Advertisment

Advertisment