Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 10:14 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

راہل کی گمشدگی پر آخرکار کانگریس نے کھولی زبان

 

پارٹی لیڈر کمل ناتھ نے کہا کہ ’اگلے ہفتہ دہلی لوٹیں گے‘،راہل کی آمد سے قبل پارٹی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کا سلسلہ ہنوزجاری
ناگپور5مارچ(آئی این ایس انڈیا)دہلی اسمبلی انتخابات میں کانگریس کا صفایا ہو جانے کے بعد پارٹی کے کاموں پر توجہ دینے کے لئے پارلیمنٹ سیشن چھوڑ کر چھٹی پر گئے کانگریس نائب صدر اگلے ہفتے کے آغاز میں لوٹیں گے۔سابق مرکزی وزیر کمل ناتھ نے یہ معلومات دی۔انہوں نے کل شام یہاں سے تقریبا 40کلومیٹر دور کلمیشور میں انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ ٹیکنالوجی(آئی ایم ٹی )کے سالانہ کنوکیشن تقریب کے موقع پر کہا کہ راہل اگلے پانچ دنوں میں کام کاج پر واپس آئیں گے۔پارلیمنٹ کے موجودہ بجٹ سیشن کے دوران راہل گاندھی کے غیرہاضر رہنے کی سیاسی گلیاروں میں تیکھی تنقید ہوئی ہے۔راہل گاندھی پارلیمنٹ سیشن شروع ہونے سے فورا پہلے اور وہ بھی ایسے وقت جب کانگریس کانفرنس ہونے جا رہی ہے، اچانک چھٹی پر چلے گئے۔کانگریس نے کہا کہ انہوں نے چھٹی لی ہے لیکن ایسی اٹکلیاں پھیلی ہیں کہ وہ پارٹی کو چلانے میں مکمل طور پر آزادی نہیں ملنے سے مایوس ہیں۔کمل ناتھ نے کہا کہ راہل کو پارٹی کو قیادت فراہم کرنا چاہئے تاکہ چیزیں جاری رکھیں۔انہوں نے کہا کہ ان میں باگ ڈور سنبھالنے کی پوری صلاحیت ہے۔کمل ناتھ کا یہ بیان ان کے اس بیان کے بعد آیا ہے جس میں انہوں نے ایک نجی نیوز چینل سے کہا تھا کہ کانگریس دو پایوں کے درمیان جھول رہی ہے۔کمل ناتھ نے گزشتہ پھواڑے کہا تھا کہ اگر کوئی معاملہ سونیاگاندھی کے پاس بھیجا جاتا ہے تو اسے راہل کے پاس بھیج دیا جاتا ہے اور راہل اسے اپنی ماں کے پاس لوٹا دیتے ہیں، ایسے میں پارٹی اراکین تذبذب میں پڑ جاتے ہیں۔۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment