Today: Monday, November, 19, 2018 Last Update: 11:00 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جمعہ کے دن ہولی ،یوپی میں ہائی الرٹ

 

پولس کو چوکس رہنے کی ہدایت،حساس علاقوں میں پی اے سی اور آر پی ایف کی بھی تعیناتی

کانپور5مارچ(آئی این ایس انڈیا)ہولی کے دن کل جمعہ کی نماز پڑنے کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے پولیس کو چوکس رہنے کو کہا ہے، کیونکہ شہر میں تقریبا دوپہر دو بجے تک ہولی کا رنگ چلتا ہے اور جمعہ کی نماز کا وقت بھی دوپہر ساڑھے بارہ بجے سے دو بجے کے درمیان ہے،چونکہ کانپور ایک مخلوط آبادی والا حساس شہر ہے اس لئے انتظامیہ ہولی اور جمعہ کی نماز دونوں کو لے کر کافی محتاط ہے۔کانپور کے ایس ایس پی شلبھ ماتھر کے مطابق کل جمعہ کو ہولی کا تہوار اور جمعہ کی نماز ایک ساتھ پڑنے سے پولیس نے سیکورٹی کے بندوبست بڑھا دی ہے اور پولیس فورس کو چوکنا رہنے کو کہا گیا ہے۔سیکورٹی کے نقطہ نظر سے حساس علاقوں میں پی اے سی اور آر پی ایف کی بھی تعیناتی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام پولیس اسٹیشنوں کے تھانے داروں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں چوکسی برتیں اور اس بات کا خیال رکھیں کہ کوئی شراب کی دکان نہیں کھلی ہو اور نہ ہی غیر قانونی طور پر کہیں شراب کی فروخت ہو۔تمام پولیس ملازمین سے کہا گیا ہے کہ وہ یاد رکھیں کہ مسلم لوگوں کے نماز پڑھنے کیلئے آتے جاتے وقت ہولی کھیلنے والے لوگ خصوصی احتیاط برتیں اور ان پر قطعی رنگ نہ ڈالیں اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگڑے۔نماز شروع ہونے سے پوری ہونے تک گانے بجانے والے لاؤڈ اسپیکرز بند کر دیں،کسی پر زبردستی رنگ نہ ڈالیں۔

...


Advertisment

Advertisment