Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:56 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اجے ماکن کو دہلی کانگریس کی کمان سونپے جانے کا استقبال


مرزا جاوید علی نے ضلع اور بلاک کمیٹیوں کی بحالی پر بھی مسرت کا اظہار کیا!
نئی دہلی ،4مارچ(ایس ٹی بیورو) کانگریس کے سینئر لیڈراجے ماکن کو دہلی پر دیش کانگریس کمیٹی کا صدر بنائے جانے نیز سبھی ضلعوں اور بلاکوں کو پھر سے بحال کئے جانے پر شہر ضلع چاندنی چوک کانگریس کمیٹی کے شاہ گنج چوک واقعہ دفتر میں ضلع کے سبھی بلا ک عہد ے داران کی میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر اورکانگریس لیڈر مرزا جاوید علی نے کہا کہ ہم اجے ماکن کو پر دیش کانگریس کمیٹی کا صد ر نامزد کئے جانے پر کانگریس چےئر پر سن سونیا گاندھی اور نائب صدر راہل گاندھی کا شکریہ اد اکرتے ہیں جنھوں نے ایک بے داغ اور سرگرم لیڈر کو پردیش کانگریس کمیٹی کی کمان سونپی ہے ۔ انھوں نے پر دیش کانگریس کمیٹی کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے یقین دلایا کہ چاندنی چوک ضلع کانگریس کمیٹی سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کے ذریعہ دئیے گئے کاموں کو پوری ذمہ داری کیساتھ نبھائے گی ۔ انھوں نے سبھی ضلعوں اور بلاکوں کی کمیٹیوں کو پھر سے بحال کرنے کیلئے سونیا گاندھی ، راہل گاندھی اور اجے ماکن کا تہہ دل سے شکریہ ادا بھی کیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ الیکشن کے نتائج سے کانگریس کے کارکن مایوس ضرور ہیں لیکن دلبرداشتہ ہرگز نہیں ہیں۔انہیں اس بات کا پختہ یقین ہے کہ کانگریس ایک بار پھردہلی میں نہ صرف اپنی روائتی مقبولیت دوبارہ حاصل کرے گی بلکہ تمام کارکنان اپنی جدّوجہد سے اسے دوبارہ اقتدار میں بھی لائیں گے ۔مرزا جاوید نے کانگریس میں ہونے والی حالیہ تبدیلیوں پر مسرّت کا اظہار کیا اور کہا کہ اجے ماکن جیسے لیڈر کو دہلی کانگریس کی کمان سونپا جانا ایک مثبت پیش رفت ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment