Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مفتی نے تقسیم کی وزراء کو وزارتیں

 

پی ڈی پی کے پاس وزارت داخلہ کیساتھ وزارت خزانہ اور تعلیم کا اہم محکمہ ، جبکہ بی جے پی کے پاس صحت ، توانائی اور پی ڈبلیو ڈی کی وزارت
نئی دہلی ،4مارچ ( ایس ٹی بیورو) جموں و کشمیر کی حکومت میں محکموں کا اعلان ہو گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ مفتی محمد سعید کی پارٹی پی ڈی پی کو داخلہ، خزانہ اور تعلیم جیسے اہم شعبے ملے ہیں۔ خود وزیر اعلیٰ سعید نے وزارت داخلہ کا چارج اپنے پاس رکھا ہے۔ نائب وزیر اعلیٰ اور بی جے پی لیڈر نرمل سنگھ کو توانائی، ترقی اور رہائش اور شہری ترقی کی ذمہ داری دی گئی ہے، جبکہ بھگوا پارٹی میں حال میں شامل لال سنگھ وزیر صحت ہوں گے۔ پارٹی کیلئے اہم مذاکرات کے کردار ادا کرنے والے پی ڈی پی کے حسیب وزیر خزانہ ہوں گے۔ انہیں لیبر، روزگار اور ثقافت وزارتوں کا چارج دیا گیا ہے۔ پی ڈی پی کے چیف ترجمان نعیم اختر کو تعلیم اور جاوید مصطفی میر کو آمدنی کا چارج ملا ہے۔ علیحدگی پسند سے لیڈر بنے سجاد لون کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور پشپالن محکمہ کی ذمہ داری دی گئی ہے، تاہم خبر یہ ہے کہ انہوں نے چارج لینے سے انکار کردیا ہے ، کیونکہ وہ خود کو ملنی والی وزارت سے متفق نہیں ہیں ۔ پی ڈی پی کے سینئر لیڈر عبد الرحمن با غبانی اور وزیر حج ہوں گے۔ بشرت احمد بخاری کو قانون، انصاف اور قانون سازی کے معاملہ اور راحت اور بازآبادکاری کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ بی جے پی کے چندر پرکاش، بالی بھگت اور سکھانندن کمار صنعت اور کامرس، سماجی بہبود اور محکمہ جنگلات اور محکمہ صحت دیکھیں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment