Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 05:58 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

’آپ‘ میں جاری اندرونی جنگ اب چوراہے پر


کیجریوال نے توڑی خاموشی، پارٹی میں اختلاف سے دلبرداشتہ، آشیش کھیتان نے بھوشن فیملی
پر لگایا پارٹی پرقبضہ کرنے کا الزام، پرشانت نے پھر دوہرائی پارٹی میں جمہوری نظام کی بات
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 3مارچ (ایس ٹی بیورو) عام آدمی پارٹی میں چل رہی رسہ کشی اب چوراہے پر آگئی ہے۔ پارٹی لیڈران کی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کیخلاف مہم اب اس قدر گہری ہوتی جارہی ہے کہ اب کبھی بھی جنگ فیصلہ کن موڑ پر آسکتی ہے اور پارٹی دو حصوں میں تقسیم ہوسکتی ہے۔پارٹی کے سینئر لیڈراور قومی ترجمان یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن کیخلاف مہم اور اروند کجریوال کو قومی کنوینر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بیچ یہ کھائی اتنی گہری ہوتی جارہی ہے کہ اب ایک دوسرے کیخلاف کھل کر بیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ پارٹی ترجمان سنجے سنگھ کے بعد پارٹی سربراہ اور دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے بھی خاموشی توڑ دی ہے۔ وہیں دوسری جانب پارٹی لیڈر آشیش کھیتان نے بھی اپنی ٹوئٹ کے ذریعہ آگ میں 8 گھی ڈالنے کا کام کیاہے۔
آشیش کھیتان نے ٹوئٹ کرکے بھوشن خاندان پر سیدھا حملہ بولا۔ کھیتان نے ٹوئٹر پر لکھا کہ جو لوگ پارٹی کو ایک آدمی کی پارٹی کی تھیوری بتا رہے ہیں، اصل میں وہ اسے ایک خاندان کی پارٹی بنانا چاہتے ہیں۔ کھیتان نے ایک اور ٹوئٹ کیا، جس میں انہوں نے سیدھے سیدھے بھوشن خاندان پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا ’ شانتی بھوشن، پیسیفک اور شالکنی یعنی والد، بیٹے اور بیٹی کی یہ تینوں پارٹی کے تمام ونگ پر اپنی گرفت بنانا چاہتے ہیں۔ وہ پی اے سی سے لے کر پالیسی کمیٹی اور قومی مجلس عاملہ تک میں اپنی جگہ بنانا چاہتے ہیں۔
وہیں دوسری طرف پارٹی کے سینئر رکن پرشانت بھوشن نے ایک نیوز چینل این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں کہا ہے کہ ان کا کئی مسائل پر اروند کجریوال سے تنازعہ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں ہائی کمان کلچر نہیں چل سکتا ہے۔ پارٹی میں جمہوری نظام ہونا چاہئے۔ انہوں نے پارٹی چھوڑنے کی قیاس آرائیوں کو بھی درکنار کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑنے نہیں جا رہے ہیں۔ حالانکہ انہوں نے کہا کہ پارٹی اگر اپنے اصولوں سے پیچھے ہٹتی ہے تو وہ پارٹی چھوڑ سکتے ہیں۔ پرشانت بھوشن نے کہا کہ پارٹی ایک شخص کے اوپر مرکوز اور مبنی نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے یہاں تک کہا کہ پارٹی صرف اروند کجریوال کے کہنے سے نہیں چلے گی۔
عام آدمی پارٹی میں جاری رشہ کشی پر آج پہلی بار پارٹی کنوینر اروند کجریوال نے خاموشی توڑی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرکے کہاکہ ’پارٹی میں جو کچھ چل رہا ہے، اس سے انتہائی دکھی اور دلبرداشتہ ہوں۔ یہ اس بھروسے کے تئیں دھوکہ ہے، جو دہلی نے ہم پر کیا ہے۔اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹوئٹ کیا، جس میں کہا گیا’میں اس گندی جنگ میں شامل نہیں ہوں گا اور دہلی کی گورنینس پر توجہ دوں گا۔ عوام کے اعتماد کو کسی بھی حالت میں ٹوٹنے نہیں دوں گا۔
عام آدمی پارٹی میں کمرشیلائزیشن کے دور گھمسان کے درمیان شانتی بھوشن نے کہا ہے کہ اروند کجریوال کو پارٹی کے کنوینر کے عہدے پر بنے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ یوگیندر یادو اور پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کو اروند کا سپورٹ کرنا چاہئے۔ وہیں پرشانت بھوشن نے بھی کہا ہے کہ وہ کل کی نیشنل ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں حصہ لیں گے۔ کانگڑا ایئر پورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرشانت بھوشن نے کہا کہ بہت سے لوگوں نے مجھ سے کہا کہ کل ہونے والی میٹنگ اہم ہے، میرا ریزرویشن ہے اس لئے میں جا رہا ہوں جبکہ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ مصروفیات کے سبب وہ کل ہونے والی نیشنل ایگزیکٹیوکمیٹی کی میٹنگ میں حصہ نہیں لے پائیں گے۔ غور طلب ہے کہ ’آپ‘ کے اندر الزامات کاسلسلہ شروع ہوگیا تھا جس سے شدید اختلافات ابھر سامنے آئے ہیں۔ اس درمیان یہ بھی خبر آئی ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر پرشانت بھوشن اور یوگیندر یادو کجریوال کو پارٹی کے کنوینر کے عہدے سے ہٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ’آپ‘ نے پارٹی میں تازہ تنازعہ سمیت اس طرح کے تمام مسائل پر فیصلہ کرنے کیلئے بدھ کو اپنی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ بلائی ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment