Today: Sunday, September, 23, 2018 Last Update: 12:23 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

پی ڈی پی اوربی جے پی نے اقتدار کیلئے یوٹرن لیا : میر

 

جموں ، 3مارچ (یو این آئی) جموں وکشمیر ریاستی کانگریس کے نومنتخب صدر غلام احمد میر نے آج کہا کہ پپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے اقتدار کے لالچ میں اپنے ہی نظریات سے سمجھوتہ کرکے یہ ثابت کردیا ہے کہ ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور تھے ۔صدر بننے کے بعد پہلی بار جموں پہنچے مسٹرمیر نے پارٹی دفتر میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دونوں پارٹیوں نے الیکشن کے دوران اپنے اپنے گڑھ میں عوام سے کئی وعدے کئے تھے لیکن اکثریت نہ ملنے پر اقتدار حاصل کرنے کیلئے دونوں نے یو ٹرن لے لیا۔بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس نے جموں ڈویزن سے ایک خا ص طبقہ کا وزیراعلی بنانے کے معاملہ کو نہایت پرزور طریقے سے اٹھایا تھا لیکن اس نے اس پر پر بضد رہنے کے بجائے پی ڈی پی کے سامنے خودسپردگی کردی۔ انہوں نے کہاکہ دونوں ہی پارٹیوں نے ریاست کے عوام کے ساتھ دھوکہ کیا ہے لیکن تینوں خطوں کے لوگ خاص کر نوجوان اب بہت ہوشیا ر ہیں اور انہیں سیاست کی سمجھ بھی ہے ۔انہوں نے کانگریس بیدار اور مثبت اپوزیشن کا کردار ادا کرتے ہوئے عوام کے امور لیکر سڑک پر اترے گی۔پارٹی میں اپنی ترجیحات سے متعلق پوچھے جانے پر انہوں نے کہاکہ ان کی اولین ترجیح شکست سے مایوس کارکنوں میں نئی جان ڈالنا ہوگی ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment