Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 03:56 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

محمداعظم خاں نے لوہیاگرامین سروس منصوبے کا کیاافتتاح

 

جوہریونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں ریاستی وزیرنے دوبسوں کودکھائی ہری جھنڈی،یہ بسیں دیہی علاقوں سے ضلع کے صدرمقام کو جوڑنے کا کام کریں گی

ذیشان مراد علیگ

رام پور،3؍مارچ(ایس ٹی بیورو) کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے لوہیاگرامین سروس منصوبے کا افتتاح کیا۔ محمدعلی جوہریونیورسٹی میں منعقدہ ایک تقریب میں کابینہ وزیرنے دوبسوں کوہری جھنڈی دکھاکرعوام کیلئے روانہ کیا۔یہ بسیں دیہی علاقوں سے ضلع کے صدرمقام کو جوڑنے کا کام کریں گی۔ اس دوران اعظم خاں نے بس کی ڈرائیونگ سیٹ پربیٹھ کراسٹیرنگ سنبھالا اور تقریبا ایک کلومیٹرفراٹے داربس چلاکردکھائی۔اس موقع پرمیڈیااسے گفتگوکرتے ہوئے اعظم خاں نے کہاکہ یہ گاڑی چلاناسرکارکی گاڑی چلانے سے بہت آسان ہے۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ بی جے پی نے کشمیرمیں سرکاربنانے کیلئے دفعہ 370 اوراپنے دیگر کئی بنیادی اصولوں کا سمجھوتا کیا ہے۔یہ لوگ اپنے فائدہ کو دیکھتے ہیں اوراس کیلئے کسی حدتک بھی جاسکتے ہیں۔ اعظم خاں نے کہاکہ چھتیس گڑھ کی سرکارنے آر۔ ایس۔ ایس کیمپ میں شامل ہونے کی چھوٹ دی ہے جوایک سیکولرآئین کے تحت چلانے والے ملک میں مناسب نہیں ہے۔مرکزی سرکار میں شامل ہوئے ایک وزیرکے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہاکہ ہمیں ان کی نفرت میں بھی محبت نظر آرہی ہے۔کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے مزیدکہاکہ اسلام تلوار کے زورپرنہیں بلکہ امن پیارومحبت کے ذریعہ پھیلاہے۔ ہمارامذہب بھائی چارہ اورامن کاپیغام دیتاہے۔ اعظم خاں نے کہا کہ جولوگ یہ کہتے ہیں کہ اسلام تلوارکے بل پرپھیلاہے تویہ ان کی دماغی کمزوری ہے۔واضح رہے کہ اترپردیش سرکارنے لوہیا گرام بس اسکیم کانفاذکیا ہے جس کے تحت رامپورکوفی الحال 2بسیں دستیاب کرائی گئی ہیں۔محمداعظم خاں نے روڈویز کارپوریشن سے رامپورکواوربھی مزیدبسیں دینے کامطالبہ کیاہے۔معاون ریجنل منیجراین کے ورما کے مطابق اس منصوبے کے تحت ضلع میں20 روڈ ویزبسیں مختلف دیہی علاقوں سے مسافروں کوضلع صدر مقام تک پہنچانے کی خدمات انجام دیں گی ۔ فی الحال 2بسوں کے ذریعہ یہ سروس شروع کی گئی ہے۔ یہ بسیں گاؤں میں ہی رات کوٹھہریں گی۔ صبح 10بجے سے قبل مختلف گاؤں میں ہوتے ہوئے پہلاراؤنڈلیکرضلع صدرمقام پہنچیں گی۔ اسی طرح ضلع صدرمقام سے آخری بس شام 5بجے روانہ ہوگی جوکہ رات میں اپنے متعینہ مقام پرپہنچے گی۔انھوں نے بتایاکہ بسوں میں دودھ ، سبزی،راشن سمیت دیگراشیاء رکھنے کیلئے مخصوص باکس بنائے گئے ہیں۔اس موقع پر ضلع کلکٹرسی پی ترپاٹھی ، کپتان پولیس سادھناگوسوامی اوروائس چانسلر جوہر یونیورسٹی ڈاکٹر محمد یونس، عبداللہ اعظم خاں کے علاوہ کافی تعدادمیں لوگ موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment