Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 11:03 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

خواتین کے خودمختار ہونے پر ہی حقیقی ترقی ممکن


ڈاکٹرایکتا چڈھا کی کتاب(PowerWomenPowerSmile)کی رسم
اجرا ء کے موقع پروزیربرائے اقلیتی امورڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کا اظہار خیال

نئی دہلی،2مارچ(پریس ریلیز)وزیر اقلیتی امور ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ کا کہنا ہے کہ عام خواتین کے خودمختار ہونے پر ہی حقیقی معنی میں ملک کی ترقی ممکن ہے۔ڈاکٹر ایکتا چڈھا کی کتاب پاور وومن پاور اسمائیل (Power Women Power Smile)کی رسم اجرا ء کے کے موقع پر یہ باتیں وزیر اقلیتی امور نے اپنے خطاب میں کہیں۔ ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے اس موقع پر خواتین کی ترقی و فلاح کے لئے مرکزی حکومت کے اعلانات پر مکمل عمل در آمد کی کی یقین دہانی کی۔ ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے بتایا کہ75 19سے ہی وہ خواتین کے امپاورمنٹ کے لئے کام کر رہی ہیں اور انٹر پارلیمنٹری یونین کی صدر رہتے ہوئے بھی عالمی سطح پر اس مہم کو آگے بڑھایا ، اور ان کے عہد صدارت میں چین میں خواتین کے امپاورمنٹ پر ہوئی عالمی کانفرنس میں پہلی بار ہندوستان سے 65 اراکین پارلیمنٹ کے وفد نے شرکت کی اور یہ اس کانفرنس میں شامل ہونے والا سب سے بڑا وفد تھا۔خواتین کی خودمختاری پر بات کرتے ہوئے وزیر اقلیتی امور نے کہا کہ خواتین کو محفوظ ہونے کا احساس دلانے کے لئے این جی اوز، حکومت اور عوام کو مل جل کر کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے رسم اجراء کے بعد اپنی تقریر میں کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب 50 مسلم خواتین سکیورٹی گارڈ کی ٹریننگ لے رہی ہیں اور یہ کام اقلیتی امور کی وزارت اقلیتوں کو ہنر مند بنانے کے اپنے پروگرام کے تحت انجام دے رہی ہے۔ اوروزارت ہنر مندی کو ترقی دے کر لوگوں کی خودمختار بنانے کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ڈاکٹر نجمہ ہپت اللہ نے مزید کہا کہ اس طرح کی تربیت سماج میں تبدیلی کی راہ ہموار کرے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment