Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 12:13 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

مودی کو برا بھلا کہنے کے معاملے میں اویسی پرایف آئی آردرج

 

ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے کا الزام

نئی دہلی28فروری(آئی این ایس انڈیا)دہلی پولس نے آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین(اے آئی ایم آئی ایم )کے صدر اور ایم پی اسد الدین اویسی کے خلاف اشتعال انگیز بیان دینے کے معاملے میں مقدمہ درج کیا ہے۔اویسی پر ملک کے خلاف جنگ چھیڑنے اور مذہبی کمیونٹیز کے درمیان ترشی پیدا کرنے سے وابستہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔یہ بیان اویسی نے حیدرآباد میں گزشتہ سال جون میں دیا تھا۔دہلی کی ایک عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے یہ مقدمہ درج کیا۔کورٹ نے ایک نجی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے 18فروری کو یہ حکم دیا تھا۔جن دفعات میں یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے، وہ ہیں آئی پی سی کا سیکشن 120بی (مجرمانہ سازش)، 121(ملک کے خلاف جنگ چھیڑنا)، 153اے (مختلف کمیونٹیز کے درمیان دراڑ پیدا کرنا)، 504(امن خراب کرنے کے مقصد سے جان بوجھ کر کسی کی توہین کرنا)۔اس کے علاوہ آئی ٹی ایکٹ میں بھی کیس درج کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق کیس میں تفتیش جاری ہے۔کورٹ نے معاملہ درج کرنے کا حکم اجے گوتم نام کے سماجی کارکن کی شکایت پر سماعت کرتے ہوئے دیا۔شکایت کنندہ کے مطابق اویسی نے پی ایم نریندر مودی کے خلاف یہ اشتعال انگیز تقریر کی تھی۔اس میں انہوں نے مبینہ طور پر پی ایم مودی کے خلاف غیر مہذب زبان کا استعمال کیا تھا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment