Today: Tuesday, November, 20, 2018 Last Update: 09:54 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

عام بجٹ 2015 : عام آدمی کی ٹوٹیگی کمر

 

بجٹ نے لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کردیا:مایاوتی ، بی جے پی خوش ،ترقی رخی بجٹ قراردیا ، بجٹ میں اتر پردیش کیلئے کچھ بھی نہیں یہ عام لوگوں کے خلاف ہے:راجندرچودھری ، اب عام مفادات کے خلاف کام کررہی ہے بی جے پی: نرمل کھتری
لکھنؤ،28فروری(یو این آئی)اتر پردیش کی بیشتر سیاسی پارٹیوں نے آج مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کے ذریعہ پیش کئے گئے عام بجٹ پر سخت تنقیدیں کی ہیں اوراسے عوام مخالف اور کارپوریٹ گھرانوں کو فائدہ پہنچانے والا بتایا ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ بجٹ بڑے سرمایہ داروں کو خوش کرنے والا ہے ۔تاہم ، اتر پردیش کی بی جے پی یونٹ نے اسے ترقی رخی بجٹ قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بجٹ سے شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔اس میں ملک کے اہم مسائل پرتوجہ دی گئی ہے ۔بہوجن سماج پارٹی کی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ یہ بجٹ پریکٹیکل نہیں ہے اور اس سے صر ف بڑے تجارتی گھرانوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ سروس ٹیکس میں اضافہ کیا گیا ہے اور اسے 14فیصد تک لے جایا گیا ہے اس سے عام آدمی کی کمر ٹوٹے گی اور غریبوں کی پریشانی میں اضافہ ہوگا۔بی ایس پی نے کہا کہ بی جے پی کی زیر قیادت چلنے والی مرکزی حکومت عوام کو اچھے دن کا خواب دکھاتی رہی ہے لیکن اس بجٹ نے انہیں مزید پریشانیوں میں مبتلاکر دیا ہے ۔ ان کے فیصلے اس کے برخلاف ہو رہے ہیں۔سماج وادی پارٹی کے ریاستی ترجمان راجندر چودھری نے بھی عام بجٹ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس میں اتر پردیش کے لئے کچھ بھی نہیں ہے اوریہ ملک کے عام لوگوں کے خلاف ہے ۔مسٹر چودھری جو ریاست کے پنشن امور کے وزیر بھی ہیں نے کہا کہ اس بجٹ سے بی جے پی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عام آدمی کے لئے کچھ نہیں کر رہی ہے بلکہ یہ سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے ۔انہوں نے اس بجٹ کو کاروپوریٹ گھرانوں کے لئے خاص بتایا۔کانگریس کے ریاستی صدر نرمل کھتری نے عام بجٹ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس بجٹ میں عام آدمی کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بی جے پی کارپوریٹ گھرانوں کے خلاف باتیں کر رہی تھیں لیکن اب ان کے حق میں کام کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے مفادات کی باتیں کرنے والی بی جے پی اب ان کے خلاف کا م کر رہی ہے اور انہیں پوری طرح نظر انداز کر رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ نوکری پیشہ لوگوں کے لئے اس بجٹ میں کسی طرح کی راحت نہیں ہے ۔ انہیں ٹیکس میں بھی رعایت نہیں دی گئی ہے ۔اس عام بجٹ پر راشٹریہ لوک دل سمیت متعدد علاقائی پارٹیوں نے بھی سخت اعتراض کیا ہے اور اسے عوام مخالف قرار دیا ہے ۔دوسری طرف بی جے پی کی ریاستی یونٹ نے اس کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے متوزن بجٹ قرار دیا۔ بی جے پی کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے مدنظر اس بجٹ کو پیش کیا گیا ہے ۔ اس سے ملک کی ترقی ہوگی اور بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں مدد ملے گی۔بی جے پی کے ریاستی ترجمان وجے بہادر پاٹھک نے کہا کہ اس بجٹ میں سبھی طبقات کا خیال رکھا گیا ہے ۔ ترجیحی سیکٹر پر فوکس کیا گیا ہے اور انشورنس و پنشن اسکیم میں عام لوگوں کو راحت دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سے روزگار کے مواقع بھی بڑھیں گے ۔انہوں ن سرمایہ کاروں کو ٹیکس میں رعایت دینے کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ حکومت چاہتی ہے کہ سرمایہ کار ملک کی تعمیر و ترقی میں زیادہ فعال کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری کے ذریعہ ہی ملک میں انفراسٹرکچر کے شعبے کو درست کیا جا سکتا ہے اور ترقی کی رفتار تیز کی جا سکتی ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment