Today: Tuesday, September, 25, 2018 Last Update: 06:06 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

شہید سی آرپی ایف جوان کو ایک کروڑ معاوضہ دے گی سرکار


کیجریوال اور سسودیانے نروتّم داس کے گھر پہنچ کرپیش کی خراج عقیدت* شہید کی بیوی کو نوکری دینے کا وعدہ
نثاراحمدخان 
نئی دہلی،26فروری (ایس ٹی بیورو) کجریوال سرکار نکسلی حملے میں شہید ہوئے سی آر پی ایف کے جوان نروتّم داس کے اہل خانہ کو ایککروڑ روپئے کا معاوضہ دے گی۔ وزیراعلیٰ کجریوال نے آج اس کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہید جوان نے اپنی زندگی ملک کیلئے قربان کر دی، اس لئے حکومت اس مشکل گھڑی میں ان کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ شہید نروتتم داس دہلی کے رہنے والے تھے۔ نروتّم سی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو تھے، جو منگل کے روز بہار کے ڈومریا کے پاس نکسلیوں کے ذریعہ کئے گئے ایک لینڈ لائن دھماکے میں شہید ہو گئے تھے۔ وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور نائب وزیراعلی ٰمنیش سسودیا شہید جوان کو خراج عقیدت دینے ان کے گھر پہنچے تھے۔ اس دوران انہوں نے جوان کے گھر والوں کو تسلی دیتے ہوئے کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں دہلی سرکار ان کے ساتھ ہے۔اروند کجریوال نے کہا کہ انہوں نے ملک کیلئے اپنی جان دی ہے، اس لئے ہمارا فرض بنتا ہے کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم ان کے خاندان کی پوری ذمہ داری اٹھائیں۔ ایک کروڑ کے معاوضے کا اعلان کرتے ہوئے کجریوال نے شہید جوان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانی کے بدلے یہ رقم بہت چھوٹی ہے۔
وزیراعلیٰ نے ایک کروڑ کے معاوضے کے علاوہ شہید کی بیوی کو ملازمت دینے کی بھی بات کہی۔ منگل کو بہار کے گیا ضلع میں ڈومریا میں شہید ہوئے نروتّم داس کی لاش کو آج ان کے گھر لایا گیا تھا ،جہاں پورے سرکاری اعزاز سے ان کی آخری رسومات کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق منگل کے روزسی آر پی ایف کے کوبرا کمانڈو ایک منی بس میں بیٹھ کر نکسلی آپریشن کو انجام دینے کے بعد ہیڈکوارٹر لوٹ رہے تھے، اسی دوران نکسلیوں نے گھات لگا کر حملہ کیا، اس بس میں 18جوان سوار تھے۔ اس بس کو نکسلیوں نے ڈومریا کے پاس لینڈ مان دھماکہ کرکے اڑا دیا تھا۔ منگل کی شام پونے 6بجے ہوئی اس واقعہ میں دو جوان شہید ہوئے جبکہ 9 زخمی ہو گئے تھے، جس وقت بلاسٹ ہوا اس وقت بس ننئی ندی کے پاس پل سے گزر رہی تھی۔ نکسلیوں نے پل کے نیچے ہی آئی ای ڈی لگا رکھا تھا۔ شہید ہوئے جوانوں میں گلاب یادو اور نروتم داس شامل ہیں۔ حولدار گلاب یادو یوپی کے چندولی کے اور کانسٹیبل نروتتم داس دہلی کے رہنے والے تھے۔ڈومریا میں ای آئی ڈی بلاسٹ کی تفتیش کررہی پولیس کو شک ہے کہ نکسلیوں نے سڑک کی تعمیر کے دوران ہی ای آئی ڈی دبا دیا تھا۔ حالانکہ ابھی حادثے کی تحقیقات چل رہی ہے۔ پولیس کو ایسی اطلاعات ملتی رہی ہیں کہ گیا کے نکسل متاثرہ علاقوں میں سڑک کی تعمیر کے دوران ہی کئی مقامات پر نکسلیوں نے ای آئی ڈی دبایا ہوا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment