Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 01:19 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کی سمت میں کام کرے گی سرکار

 

چھٹے دہلی اسمبلی کے پہلے اجلاس سے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ کا خطاب*انتخابی منشور کے بیشتر حصے سرکار کے خاکہ میں شامل

نثاراحمدخان

نئی دہلی،24فروری(ایس ٹی بیورو) چھٹے دہلی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں کجریوال سرکار نے دارالحکومت میں قانون وانتظام کو بہتر بنانے اور لوگوں کو سستے مکان مہیا کرانے کیلئے دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے کو صحیح بتاتے ہوئے اس سمت میں کام کرنے کا ازسر نو عہد کیا۔دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے آج چھٹے اسمبلی کے پہلے اجلاس کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت راجدھانی کے لوگوں کی لمبے عرصے سے جاری مطالبے کے مطابق دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دلانے کی سمت میں کام کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ دہلی کے لوگوں کی یہ بہت پرانی مانگ رہی ہے، اگر دہلی کو مکمل ریاست کی شکل دی جاتی ہے تو اس سے ریاست کو ترقی کی پٹری پر لانے میں معاون ثابت ہوگا۔
لیفٹیننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ مرکزی حکومت معاون وفاقیت کی وکالت کرتی رہی ہے، جو دہلی کو خودمختاربنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ ملنے سے ہی راجدھانی کی کئی پریشانیاں حل ہو سکتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سرکار جن لوک پال کی تشکیل کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔ انہوں نے خواتین کی سیکورٹی پر زور دیتے ہوئے کہاکہ یہ سرکار خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔ نجیب جنگ نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ دہلی کے لوگوں کے ساتھ بھاگیداری کرکے کالج بنائے جائیں گے اور تعلیم کی طرف خصوصی توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اعلیٰ معیار کا تعلیم بچوں کو دینے کیلئے نئے اسکول کھولے جائیں گے، جس میں سیکنڈری اور سینئر سیکنڈری اسکول شامل ہیں۔
نجیب جنگ نے کہا کہ ہمارا مقصد دہلی پولس، ایم سی ڈی اور ڈی ڈی اے جیسی تنظیموں کو دہلی حکومت کے تئیں جوابدہ بنانا ہے تاکہ لوگوں کو بہتر خدمات مہیا کرائی جاسکیں۔ اس کے علاوہ اقتدار کے لامرکزیت کیلئے سوراج قانون بنایا جائے گا اور مقامی لوگوں کو رقم مہیا کرانے کیلئے شہری مقامی علاقائی ترقیاتی فنڈ بنایا جائے گا۔ گذشتہ مدت کار کی ہی طرح اس بار بھی حکومت لوگوں کو بجلی اور پانی جیسی بنیادی سہولیات کے بوجھ سے آزاد کرنے کو ترجیح دے گی اور جن کالونیوں تک بجلی پانی کی پہنچ نہیں ہے ان پر خصوصی دھیان دیا جائے گا۔بدعنوانی کے امکانات ختم کرنے سے متعلق انہوں نے کہا کہ اسے پوری طرح سے ختم کرنے کی سمت میں سرکار قدم اٹھائے گی۔نجیب جنگ نے کہاکہ دہلی کے گاؤں پر سرکار کی خاص توجہ ہوگی اور نوجوانوں کو کھیل کو د کی سہولیات فراہم کرائی جائیں گی اور بے روزگاروں کیلئے نوکریاں فراہم کرنے پر بھی سرکار سنجیدگی سے توجہ دے گی۔ مسٹرجنگ نے کہاکہ میری سرکار صحت سے متعلق دیکھ بھال اور بنیادی شعبوں کیلئے بجٹ میں اضافہ کرے گی۔ نئے ابتدائی طبی مراکز کھولے جائیں گے اور اسپتالوں میں بیڈ بھی بڑھائے جائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ تاریخی طور پر دہلی ایسا شہر رہا ہے، جس میں بیوپار پھلتا پھولتارہا ہے۔ میری سرکاربھی بیوپار اور خوردہ بازار پر نظررکھے گی اس کو بیو پار اور خوردہ بازار کا مرکز بنانے کیلئے پابند عہد ہے، جس سے مہنگائی کم ہوگی اوریہ سرکار ملک کے ہر تاجر اور ہرشخص کو سرکار اس کے حقوق فراہم کرے گی۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment