Today: Friday, September, 21, 2018 Last Update: 10:43 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

سبکدو ش اساتذہ کے اعزاز میں تعلیمی سمینار کا انعقاد

 

معاشر ے کی تعمیر و تشکیل میں اساتذہ کا مرکزی کردارقابل ستائش:ڈاکٹر نواز دیوبندی

یاسرعثمانی

دیوبند ،14اکتوبر (ایس ٹی بیورو) آج یہاں پراتھمک شکشک سنگھ دیوبند کے زیر اہتمام منگلور چوکی پر واقع ایک میرج ہال میں سبکدو ش اساتذہ کے اعزاز میں ایک تعلیمی سمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں بلاک سطح پر سبکدوش ہوئے ۲۰ ؍ اساتذہ کو انکی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نواز ا گیا ۔تقریب کی صدارت ہیم سنگھ پنڈیر نے کی اور نظامت کے فرائض سید وجاہت شاہ نے انجام دیئے ۔اس موقع پر پروگرام کے مہمان خصوصی اردو اکادمی یوپی کے چیئر مین ڈاکٹر نواز دیوبندی نے کہا کہ معاشرے کی تعمیر و تشکیل میں اساتذہ کا مرکزی کردارقابل ستائش ہے اورنونہالان قوم کی تعلیمی و فکری کردار سازی میں ذمہ دار اساتذہ انسانی جسم میں ریڑھ کی ہڈی کے مترادف ہے ۔انہوں نے آگے کہا کہ کتابوں سے بغیر اساتذہ کے علم میں اضافہ نہیں کیا جا سکتا ہے ، انہوں نے اس موقع پر اساتذہ سے زوردیکر کہا کہ وہ معاشرہ کی تعمیر و تشکیل میں اپنی بھر پور صلاحیتوں کا استعمال کریں ،مسٹر نواز دیوبند نے اردو کی تقسیم کرنے والوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اردو اور ہندی دو سگی بہنوں کے مانند ہیں اور ان زبانوں کو وہ لوگ نقصان پہنچا رہے ہیں جو انہیں تقسیم کرنے کی بات کرتے ہیں ، اس موقع پر ہیم سنگھ پنڈیر ، ہارون انصاری، شریش رت شرما ، راکیش چندرا ، طالب حسن ، عبد الناصر ، راج کمار ورما ، انکت پال ، وغیرہ نے بھی خطاب کیا ۔دریں اثنا سنگھ کی جانب سے گذشتہ دو سال کے ۲۰؍ اساتذہ کو انکی تعلیمی خدمات کے اعتراف میں شال ، سپاش نامہ ، اور مومینٹو دیکر اعزاز سے نواز ا گیا ، جبکہ ڈاکٹر نواز دیوبندی ، ہیم سنگھ پنڈیر ، سریش دت شرما، گلشن انصاری سمیت دیگر مہمانوں کو خصوصی اعزاز سے نواز گیا ۔خصوصی شرکاء میں عبد اللہ عثمانی ، خورشید احمد ، نجم الاسلام ، شہزاد عالم ، خورشید ہ خاتون ، عذرہ بانو، دیپک تیاگی ، انوج کمار ، ڈاکٹر سدھیر کمار ، ماسٹر شمیم کرتپوری ، محمد صابر صدیقی ، اسعد صدیقی ، شاہ فیصل مسعودی ، نیر الاسلام ، شاداب خاں ، شبانہ شاہین ، مسرور عثمانی ، بشرہ نکہت ، توصیف احمد قریشی ، فاطمہ سلطانہ ، خالدہ خاتون ، رشدہ پروین ، وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ، آخر میں پروگرام کے کنوینر بلاک صدر کنور پال سنگھ نے تمام مہمانوں اور حاضرین کاشکریہ ادا کیا ۔

...


Advertisment

Advertisment