Today: Wednesday, September, 19, 2018 Last Update: 09:48 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

گلف آئل کمپنی میں دھماکہ ،تین افراد ہلاک،13زخمی

 

حیدرآباد24فروری(یواین آئی) شہر حیدرآباد کی کوکٹ پلی گلف آئیل کمپنی میں ہوئے دھماکہ میں مرنے والے افراد کی تعداد تین ہو گئی۔ 13زخمی ورکرس اسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔ ڈاکٹرس نے بتایا کہ چھ شدید زخمیو ں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں اپولو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔ اس واقعہ پر مقامی افراد میں برہمی پائی جاتی ہے ۔ کل رات اس کمپنی میں ایک طاقتور دھماکہ کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک اور تیرہ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ آج صبح ایک زخمی ورکر کی موت ہوگئی ۔ اب تک اس فیکٹری میں دو ہزار تین سے آٹھ دھماکے ہوچکے ہیں جن میں بائیس افراد ہلاک ہوئے ہیں ۔ اس کمپنی میں ڈیٹونیٹرس تیار کئے جاتے ہیں ۔ کل اس کمپنی میں کام کے دوران اچانک دو دھماکے ہوئے جس کے ساتھ ہی آگ لگ گئی اور دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے ۔ فائر انجنوں نے کافی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا ۔ملازمین کے رشتہ دار دھماکہ کی آواز سننے کے بعد خوف کے عالم میں جمع ہوگئے اور فیکٹری میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں پولیس نے روک دیا ۔ کمپنی نے مرنے والے افراد کے ارکان خاندان کو معاوضہ دینے سے اتفاق کرلیا ہے ۔کل پیش آئے واقعہ کے سلسلہ میں کوکٹ پلی پولیس نے آج معاملہ درج کر لیا ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment