Today: Wednesday, November, 14, 2018 Last Update: 10:39 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

اراضی ایکوائر قانون کی مخالفت میں احتجاج و مظاہرہ

 

وکاس کے نام پر جس طرح عام لوگوں کی زمین چھین کر صنعت کاروں کو کوڑی کے دام دی جارہی ہے:ناہید عقیل
لکھنؤ 24؍ فروری،ایس ٹی بیورو: موجودہ مرکزی حکومت کے ذریعہ آراضی ایکوائر قانون 2013میں تبدیلی کرکے 29؍ دسمبر کو جاری کیے گئے حکم نامہ کی مخالفت میں آج پریتن وکاس منچ اترپردیش کے ذریعہ گاندھی جی کے مجسمے پر زور دار طریقے سے مخالفت کی گئی۔آراضی ایکوائر قانون 2013ء میں تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے پریتن وکاس منچ کی ریاستی سکریٹری ناہید عقیل نے کہا کہ کہ ۱۲۱ برس کے بعد دلتوں پچھڑوں اور بے زمینوں کو دھیان میں رکھتے ہوئے آراضی ایکوائر قانون 2013ء بنا۔ جس میں خاص طور پر یہ بات کہی گئی تھی کہ نجی کمپنیوں کے پروجیکٹ میں متاثر زمین مالکوں میں سے80 فیصد کی اتفاق رائے ضروری ہے اس کے ساتھ ہی ایکوائر کرنے سے پہلے حکومت کے ذریعہ سوشل امپیکٹ اسسمنٹ کیے جانے کا ضابطہ بنایا گیا۔ جس سے اس بات کا پتا لگایا جاسکے کہ آراضی ایکوائر کرنے کے بعد متاثر علاقہ میں اس کا کیا اثر ہوسکتا ہے۔ لیکن موجودہ حکومت نے سرمایہ داروں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے ذریعہ پاس قانون کو غیر جمہوری طریقے سے حکم نامہ لاکر بدل دیا۔انھوں نے کہا کہ وکاس کے نام پر جس طرح عام لوگوں کی زمین چھین کر صنعت کاروں کو کوڑی کے دام دی جارہی ہے اس سے ملک میں ایک طرف بے زمینی میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری جانب لگاتار ہر سال کھیتی کا رقبہ کم ہوتا جارہا ہے۔ اوسطاً ۴۰ سے ۴۵ ہزار ہیکٹیر زمین ہر سال غیر زرعی کاموں میں لگائی جارہی ہے ۔ آخر اتنی تیزی سے آراضی ایکوائر کیوں اور کس لیے کیا جاتا ہے؟ وہ بھی ایسے ملک اور ریاست میں جہاں ۷۰ فیصد آبادی کھیتی پر منحصر ہے۔ محترمہ عقیل نے کہا کہ صد جمہوریہ کے ذریعہ کل ان کے خطبہ میں تبدیل کیے گئے بل کو کسانوں کے مفاد میں کہا گیا یہ ملک کے لیے افسوسناک ہے۔سماجی کارکن طارہ حسن نے کہا کہ اس بل کو لے کر کسی بھی سیاسی پارٹی کی منشا صاف نہیں ہے اب تک جتنے بھی بل لائے گئے ہیں یہ سبھی کسان مخالف ہیں ۔اس موقع پر پریتن وکاس منچ سے جڑے نیرج سنگھ ، پریہ گپتا، راجیش موہن، کیف، بنتی شرما ، آکانشا سنگھ، جگیاسا، شرافت منی لال ، رام پال کسم دیوی، راج کماری ، پرکاش سمیت تمام کسان موجود تھے۔

...


Advertisment

Advertisment