Today: Wednesday, November, 21, 2018 Last Update: 02:50 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

خفیہ دستاویز کی چوری کے معاملے میں نئے ریکیٹ کا پردہ فاش


نئی دہلی،23فروری( یو این آئی) وزارت پٹرولیم سے خفیہ دستاویزوں کی چوری کے معاملے میں دہلی پولیس نے پیرکے روز ایک اور شخص کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جاسوسی کے ایک دیگر ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ہم نے اس معاملے میں لوکیش نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جو کوئلہ اور وزارت پٹرولیم سے چرائے گئے دستاویز کچھ صنعتی گھرانوں کو مہیا کراتا تھا۔ لوکیش کی گرفتاری سے ایک دیگر ریکیٹ کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ پولیس کے مطابق لوکیش اور کچھ دیگر لوگوں کے خلاف ایک اور ایف آئی آر درج کی گئی ہے کیونکہ یہ لوگ ایک اور ریکیٹ کا حصہ تھے ۔ یہ لوگ پٹرولیم ، توانائی اور کچھ دیگر وزارتوں سے متعلق خفیہ دستاویز چراتے تھے ۔ذرائع کے مطابق وزارت پٹرولیم کے دستاویز چوری کے معاملے کی تفتیش کے دوران کرائم برانچ کو 30سالہ لوکیش کے بارے میں اطلاع ملی ۔ لوکیش کچھ دیگر افراد کے ساتھ رابطے میں تھا۔ ان لوگوں کے صنعتی گھرانوں سے متعلق تھے اور وہ ملزموں کے ذریعہ چرائے گئے دستاویزوں کا استعمال کرتے تھے ۔شاستری بھون کے دو سابق ایم ٹی ایس ملازمین کی گرفتاری کے بعد 17فروری کو پٹرولیم وزارت سے خفیہ دستاویز وں کی چوری کا معاملہ سامنے آیا تھا ۔ اس کے بعد لوکیش غائب ہو گیا تھا۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment