Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:03 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ریاستی حکومت سیاحت کو فروغ دینے کیلئے کوشاں

 

اگر ہم آگرہ اور لکھنؤ پر ایک روپییہ خرچ کرتے ہیں تو مرکز وارانسی میں سو روپے لگائے :اکھیلیش یادو

لکھنؤ۔23فروری (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی اکھیلیش یادو نے کہاکہ اگر ان کی حکومت ریاست میں سیاحت کے فروغ کے مقصد سے آگرہ اور لکھنؤ شہر پر ایک روپیہ خرچ کرتی ہے تو مرکزی حکومت کووارانسی میں سو روپے خرچ کرنا چاہئے ۔اترپردیش ٹریول مارٹ۔2015کے افتتاح کے موقع پر مسٹر اکھیلیش یادو نے کہاکہ ان کی حکومت ریاست کی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے بین الاقوامی پیمانہ پر شناخت دلانے کے لئے عہد بند ہے اس لئے کئی شہروں کو سیاحت کی نظریہ سے سجایا سنوارا جارہا ہے ۔انہوِں نے کہا کہ اس میں مرکز کی بھی شراکت یقینی ہونی چاہئے کیونکہ مرکز کی مزید مدد کے بغیر ہمیں اس مقصد کو حاصل کرنے میں وقت لگ سکتا ہے ۔ مرکز کو چاہئے کہ اگر ریاستی حکومت آگرہ اور لکھنؤ شہر میں ایک روپیہ خرچ کرتی ہے تو اسے وارانسی میں سو روپے لگانے چاہئیں۔خیال رہے کہ وارانسی وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمانی حلقہ ہے ۔ اترپردیش ٹریول مارٹ ۔2015کے افتتاح کے ساتھ ہی ہندستانی ٹور آپریٹرس کا بیرونی ممالک سے آئے ہوئے تقریباً دو سو ٹور آپریٹرس کے ساتھ میٹنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔دوسری جانب اترپردیش حکومت نے دعوی کیا ہے کہ حکومت کی کوششوں کے سبب پچھلے ایک سال کے دوران ریاست کے 13 بلاکوں میں زیر زمین پانی کی سطح بہتر ہوچکی ہے ۔ باغبانی کے وزیر راج کشور سنگھ نے آج یہاں اسمبلی میں بتایا کہ کل پانی کی گھٹتی سطح کے حوالے سے اہم قرار دے ئے گئے 108 بلاکوں میں شامل 13 بلاکوں میں سطح اچھی ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان بلاکوں میں سے کئی میں ایک سال کے دوران سطح108 سے 179 تک ہوچکی ہے ۔اس کے لئے متعدد اسکیمیں چلائی جارہی ہیں۔ عالمی بنک نے اس کے لئے 85 کروڑ روپئے دے ئے ہیں۔یو پی شہری ترقی کے وزیر محمد اعظم خاں نے اعلان کیا کہ ریاست کے تمام دریاؤں کو ریاست کی دریائے گنگا اتھارٹی اسکیم کے تحت لانے کی تجویز ہے ۔

...


Advertisment

Advertisment