Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 01:08 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

فلپ کارٹ کو ای ڈی کا نوٹس ہوسکتا ہے بھاری جرمانہ

 

آن لائن کثیربرانڈ خردہ کاروبار کرنے والی کمپنی فلپ کارٹ کو دیوالی دھماکہ سیل ’بگ بلین ڈے‘ کیلئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا نوٹس

نئی دہلی، 14 اکتوبر (یو این آئی) آن لائن کثیربرانڈ خردہ کاروبار کرنے والی ملک کی اہم کمپنی فلپ کارٹ کو دیوالی دھماکہ سیل 147 بگ بلین ڈے148 کے لئے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی)نے نوٹس جاری کیا ہے۔ای ڈی نے فلپ کارٹ کو بھیجے گئے نوٹس میں کہا ہے کہ جس طرح سے دھماکہ سیل کے ذریعے گاہکوں سے براہ راست کاروبار کیا گیا ا س میں خردہ کاروبار کے ضابطو ں کی خلاف ورزی تو نہیں ہوئی ہے اس کے ساتھ فلپ کارٹ پر غیرملکی سرمایہ کاری کے معاملے میں فیما کی خلاف ورزی کا الزام بھی لگا ہے۔ دریں اثنا ذرائع نے بتایا کہ ڈائریکٹوریٹ نے نوٹس میں کمپنی پر جرمانے کا بھی ذکر کیا ہے لیکن یہ کتنا ہے پتہ نہیں چل پایا ہے اس سے منسلک ایک دیگر ذرائع کی مانیں تو فلپ کارٹ پر ایک ہزار کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ فلپ کارٹ نے گزشتہ 6اکتوبر صبح 8بجے دھماکہ سیل کی پیشکش کی تھی اور اس کے تحت اس نے کچھ بڑی کمپنیوں کی مصنوعات پر 90 فیصد تک چھوٹ کی پیشکش کی تھی۔ سیل شروع ہوتے ہی کمپنی کی ویب سائٹ کریش ہوگئی تھی اس کے باوجود اس نے اس دن دس گھنٹے میں چھ سو کروڑ روپئے سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔ فلپ کارٹ کی اس پیشکش کو ملی کامیابی کے بعد خردہ کاروباریوں کی نیند اڑ گئی اور خردہ کارباریوں کی تنظیم کامرس و صنعت کی مرکزی وزیر مملکت نرملا سیتارمن کے پاس پہنچ گئی۔ محترمہ سیتا رمن نے تنظیم کے نمائندوں سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے کہا تھا کہ فلپ کارٹ کی پیشکش پر بہت سی شکایتیں موصول ہوئی ہیں ۔ حکومت اس پر غور کرے گی۔

...


Advertisment

Advertisment