Today: Wednesday, September, 26, 2018 Last Update: 10:01 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

منیش سسودیا پر کجریوال کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری


سسودیا کو دی گئی جل بورڈ کی سربراہی، نومنتخب چیئرمین نے لی افسران کی میٹنگ، پانی سپلائی اور سیویج سسٹم سے متعلق رپورٹ طلب، عوام کو مفت پانی دینے پر بھی تبادلۂ خیال
نثاراحمدخان
نئی دہلی، 21فروری (ایس ٹی بیورو)دہلی کے عوام کو بجلی اور پانی کے مسائل سے نجات دلانے کیلئے عام آدمی پارٹی مستعدنظرآرہی ہے۔ مگرنائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا پر وزیراعلیٰ اروند کجریوال کی مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پاس کوئی وزارت نہیں رکھی ہے اور اہم محکمے بھی مسٹرسسودیا کے پاس ہے اور آج انہیں ایک بار پھر دہلی جل بورڈ کا چیئرمین بنایاگیاہے۔ دہلی کے عوام کو مفت پانی دینے کے اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے میں لگی عام آدمی پارٹی کی حکومت نے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو اس معاملے پرسرگرم کر دیا ہے۔ گرچہ نائب وزیر اعلی ہونے کے ناطے ہی منیش سسودیااس سلسلے میں جل بورڈ کے حکام کے ساتھ مسلسل ملاقاتیں کر تے ہیں۔ منیش سسودیانے کہا کہ سرکار کی پہلی کوشش گرمی کے دنوں میں دارالحکومت کے عوام کی پانی کی مانگ کو پورا کرنا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے دہلی جل بورڈ کے 23 ڈویژنل انجینئر اور سینئر افسران کی میٹنگ بھی لی۔
جل بورڈ کے چیئرمین منیش سسودیا نے بورڈ حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں دارالحکومت میں پانی کی سپلائی اور سیویج سسٹم کو بہتر بنانے میں آ رہی دشواری پر 10دن کے اندر اندر رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔ سسودیا نے رپورٹ میں پانی سپلائی لائنوں کا نقشہ اور جہاں سیویج سسٹم بہتر بنانے میں پریشانی آ رہی ہے وہاں کی تفصیلات مانگی ہیں، جنہیں جلد ہی ٹھیک کیاجائے گا۔ رپورٹ میں متعلقہ حکام سے سیور اوور فلو، پریشانیاں، وجہ اورحل جیسے موضوعات پر تفصیلی رپورٹ سونپنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی حکام سے یہ پلان بھی مانگا گیا ہے کہ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے ہم کتنے دن میں کارروائی کر سکتے ہیں۔ دہلی جل بورڈ کے حکام کے ساتھ ہوئی میٹنگ میں اس بات پر بھی بحث کی گئی کہ عام آدمی پارٹی کی سرکار دہلی کے باشندوں سے کئے گئے ہرایک خاندان کو 20ہزار کلو لیٹر مفت پانی دینے کا وعدہ کیسے پورا کرسکتی ہے اور اس پر ہر مہینے کتنا خرچ آئے گا۔ ذرائع کے مطابق حکومت کو اس بات کی اطلاع دے دی گئی ہے کہ مفت پانی دینے کے وعدے کو پورا کرنے میں حکومت کو 150سے 250کروڑ روپئے سالانہ خرچ کرنے ہوں گے۔ نائب وزیر اعلی منیش سسودیا چیئرمین اعلان کئے جانے سے پہلے ہی دارالحکومت میں پانی کی فراہمی کے نظام کا جائزہ لے رہے ہیں، جس کے بعد سسودیا نے جل بورڈ کے حکام کو اس بات کو یقین بنانے کی ہدایت دی ہے کہ دہلی کے عوام کو موسم گرما میں پانی کی قلت کو کسی بھی صورت میں نہیں ہونی چاہئے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل دہلی جل بورڈ کا چیئرمین وزیراعلیٰ ہی ہوتاتھا، مگر اس بار عام آدمی پارٹی کے سربراہ نے اپنی دوسری اننگ کھیلنے کے دوران اپنے پاس کوئی وزارت نہیں رکھی ہے۔ کجریوال تمام وزراء اور ممبران اسمبلی کے کام کاج پر نظررکھیں گے اور عوام سے سیدھے طور پر بات چیت کریں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment