Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 12:40 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

’آپ‘ جلد پورا کرے گی بجلی اور پانی کا اپنا وعدہ

 

وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے کہاکہ جلد ہی بجلی اورپانی کی قیمتیں کم کریں گے، مگر وائی فائی کی سہولیات ایک سال کے اندر

نثاراحمدخان

نئی دہلی، 20فروری( ایس ٹی بیورو )عام آدمی پارٹی کی سرکار بجلی اورپانی کو لے کر اپنے انتخابی وعدے جلد پورے کرنے جا رہی ہے، لیکن وائی -فائی کیلئے دہلی کے لوگوں کو کم از کم سال بھر کا انتظار کرنا پڑے گا۔ وزیر اعلی اروند کجریوال نے بھروسہ دلایا ہے کہ ان کی حکومت جلد ہی بجلی اور مفت پانی کی شرح میں کمی کا اعلان کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان دونوں کے اعلانات کے ساتھ ہی بدعنوانی مخالف فون نمبر بھی جاری کر دیا جائے گا، جس پر لوگ رشوت خوری جیسے معاملات کی شکایت براہ راست حکومت تک پہنچا سکیں گے۔ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کجریوال نے اقتدار سنبھالنے کے تقریباً ایک ہفتہ بعد آج کہا کہ ان کی حکومت اپنے انتخابی وعدوں کوپورا کرنے کی سمت میں بہت جلد بجلی کی قیمتیں کم کرنے جا رہی ہے اور مفت پانی کا منصوبہ شروع کرنے والی ہے۔کجریوال جنوبی دہلی کے ساکیت میں سالانہ گارڈن سیاحتی فیسٹیول کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت پانی اور بجلی سے متعلق مسائل پر ایک ’بلیو پرنٹ‘کو پہلے ہی حتمی شکل دے چکی ہے۔واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابی مہم کے دوران ان مسائل کو خصوصی طور پر اپنا مدعا بنا یا تھا۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنی حکومت کے ماڈل پر کام کر رہے ہیں، جس پر ہم نے پہلے 49دن کی حکومت میں کام کیا تھا۔وزیر اعلی نے کہا کہ ان کی حکومت مفت وائی فائی دینے کے اپنے انتخابی وعدے کو بھی پورا کرنے کی سمت میں کام کر رہی ہے اور اس میں کم از کم ایک سال کا وقت لگے گا۔کجریوال نے کہا کہ کچھ دن پہلے آ پ تما م لو گو ں نے ہمیں زبر دست اکثریت سے جیت دلائی تھی ۔آپ سب کو مبارک ہو۔یہ ایک بڑا بوجھ ہے۔یہ بڑی ذمہ داری ہے۔آپ سب کی امیدیں بہت زیادہ ہیں، اس لئے ہم ہر وقت کام کر رہے ہیں۔ہم کام پر توجہ دے رہے ہیں اور باتیں کم کر رہے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے الیکشن کے دوران حکومت بنانے کے فوراً بعد دہلی میں بجلی قیمتیں نصف کرنے کا وعدہ کیا تھا۔ ساتھ ہی پارٹی کے منشور میں ہر خاندان کو مہینے میں 20,000لیٹر پانی مفت دیئے جانے کا وعدہ بھی کیا گیا ہے۔ دہلی والوں کو فری وائی -فائی کے وعدے نے تو بڑی تعداد میں ووٹروں کو عام آدمی پارٹی کی جانب متوجہ کیا جن میں نوجوانوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی کے ممبراسمبلی آدرش شاستری نے وائی -فائی سے متعلق کام کرنا شروع کردیا ہے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment