Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 09:04 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

15کوئلہ بلاکوں کی نیلامی میں 75ہزار کروڑکی آمدنی ہوگی:وزیر اعظم


ہزاری باغ:وزیرا عظم نریندر مودی نے آج کہا ہے کہ 204کوئلہ بلاکوں میں سے صرف15بلاکوں کی نیلامی کے ذریعہ 75ہزار کروڑکی خطیر رقم کی آمدنی ہوگی۔وزیر اعظم نے یہ باتیں ہزاری باغ۔ کوڈرما نئی ریل لائن کے افتتاح کے بعدکہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ان 15کوئلہ بلاکوں میں سے دو کا تعلق جھارکھنڈ سے ہے اوراس کی نیلامی کے ذریعہ ریاست کو12ہزار 500کروڑ کی آمدنی ہوگی۔مسٹر مودی نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سابقہ حکومت کے ذریعہ کوئلہ بلاکوں کے الاٹمنٹ کو منسوخ کر دیا تھا کیوں کے ان بلاکوں کے ا لاٹمنٹ میں عدالت نے بے ضابطگی اور بد عنوانی پائی تھی۔
جن 204کوئلہ بلاکوں کے الاٹمنٹ کو سپریم کورٹ نے منسوخ کیا تھا ان میں سے 40بلاکوں کا تعلق جھارکھنڈسے ہے ۔انہوں نے لوگوں سے پوچھا کہ کن لوگوں نے عوام کی گاڑھی کمائی لوٹی اور عوامی دولت کو برباد کیا۔انہوں نے کہا کہ جھارکھنڈ کو لوٹا گیا ہے اور اب ایسا کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے بھی اس طرح کا گھناؤنا کام کیا ہے اس پر انہیں اب تک شرمندگی نہیں ہوئی ہے اور انہوں نے اب تک اس کام کیلئے عوام سے معافی بھی نہیں مانگی ہے ۔عوام انہیں معاف نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی اے جی(کمپٹولر اینڈ ایڈیٹر جنرل)نے بھی کوئلہ بلاک الاٹمنٹ پر انگلی اٹھائی تھی اور اس نے کہا تھا کہ اس کے لئے شفاف طریقہ اختیار نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ بلاک الاٹمنٹ میں 2لاکھ کروڑ کی خطیر رقم خرد برد کی گئی ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment