Today: Thursday, November, 15, 2018 Last Update: 03:41 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

وزیراعظم مودی کے سوٹ کی بولی ایک کروڑ

 

احمدآباد؍سورت، 19 فروری (یو این آئی) امریکی صدر بارک اوبامہ کے حالیہ دورہ ہند کے دوران وزیراعظم نریندرمودی کے ذریعے زیب تن کئے گئے سوٹ سمیت انہیں تحفے میں ملنے والی کئی اشیائکی گجرات کے سورت شہر میں نیلامی کے لئے کل سے نمائش شروع ہوئی ہے ۔ گذشتہ دنوں مسٹرمودی کا یہ سوٹ کافی سرخیوں میں رہا ہے ۔ذرائع کے مطابق سوٹ کی نیلامی کے لئے شروعاتی بولی گیارہ لاکھ روپے سے شروع ہوئی جو فی الحال ایک کروڑ 25لاکھ روپے تک پہنچ چکی ہے ۔ راجیش مہیشوری نامی کپڑوں کے ایک تاجر نے یہ بولی لگائی ہے ۔ راجیش جنیجہ نامی ایک دیگر کپڑا تاجر نے اس سوٹ کی بولی ایک کروڑ 25 لاکھ تک پہنچائی تھی۔قبل ازیں ہیرے کے ایک تاجر سریش نامی ایک شخص نے اس سوٹ کی بولی ایک کروڑ جبکہ پیشے سے تعمیرات کے تاجر راجو اگروال نامی ایک شخص نے 51 لاکھ کی بولی لگائی تھی۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس کی بولی کئی کروڑ تک پہنچ سکتی ہے ۔نیلامی کا سلسلہ 20 فروری کی شام5 بجے تک چلے گا۔’’ہیرا نگری‘‘ کے نام سے مشہور سورت شہر کے سائنس سٹی میں لگائی گئی سہ روزہ نیلامی نمائش کے دوران وزیر اعظم کے مذکورہ سوٹ کے ساتھ ہی انہیں تحفہ میں ملنے والی 455اشیا کے ساتھ ہی ریاست کی وزیر اعلی آنندی بین پٹیل کو تحفہ میں ملی361چیزوں کی بھی نیلامی کی جائے گی۔سورت کے کلکٹر راجندر کمار نے یو این آئی کو بتایا کہ وزیر اعظم کا پورا نام نریندر دامودر داس مودی لکھی لکیروں والے اس سوٹ اور ان سے متعلق دیگر اشیا کی نیلامی سے ملنے والی رقم کو گنگا کی صفائی مہم کے لئے دان میں دے دیا جائے گا۔ اسی طرح گجرات کی وزیر اعلی سے متعلق اشیا کی نیلامی سے آنے والی رقم کو ریاست میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق مہم کے لئے دیا جائے گا۔مسٹر کمار نے بتایا کہ مسٹر مودی کا سوٹ اسی شخص کو دیا جائے گا جو سب سے زیادہ بولی لگائے گا۔نیلامی کے لئے لگائی گئی اس نمائش میں کئی چیزیں رکھی گئی ہیں لیکن اس میں کشش کا اصل مرکز مسٹر مودی کا وہ سوٹ ہی ہے ، جسے احمد آباد کے ہی ایک ٹیلر نے خاص طور پر ان کے لئے تیار کیا تھا ۔ گجرات کے ایک تاجر رمیش بھائی ویرانی نے وزیر اعظم کو تحفے میں یہ سوٹ دیا تھا۔مبینہ طور پر انتہائی مہنگے اس سوٹ کے سلسلے میں اپوزیشن پارٹیوں نے وزیر اعظم کو نشانہ بھی بنایا تھا۔ مسٹر مودی کی شکل و صورت سے مماثلت رکھنے والی ایک ڈمی کو یہ سوٹ پہناکر اسی نمائش کے لئے پیش کیا گیا ہے ۔دریں اثنا مسٹر ویرانی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ ان کے والد ہر سال مسٹر مودی کو روایتی گجراتی پوشاک کی ایک جوڑی تحفے میں پیش کیا کرتے تھے ۔ مذکورہ سوٹ انہوں نے اپنے بیٹے کی شادی کے موقع پر انہیں دیا تھا۔دوسری طرف نیلامی سے متعلق ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ سوٹ ہی اس نمائش کی کشش کا اصل مرکز ہے جس کی قیمت کافی اوپر تک پہنچنے کی امید ہے ۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment