Today: Tuesday, November, 13, 2018 Last Update: 10:17 am ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

ضلع سہکاری بینک کاشتکاروں کو ہرممکن تعاون کیلئے ہمہ وقت تیار

 

کابینہ وزیرمحمد اعظم خاں نے رامپور کے کاشتکاروں کو جتنی سہولیات مہیا کرائی ہیں دوسرے اضلاع میں اس کی مثال ملنا مشکل:تحصیل ملک کے موضع رٹھونڈہ میں بھومی وکاس بینک کے اسٹال کا افتتاح کرنے کے بعدکاشتکاروں سے خطاب کے دوران ڈی سی بی چیئرمین سلیم قاسم کا اظہار خیال
ذیشان مراد
رام پور،19فروری(ایس ٹی بیورو) ضلع امدادباہمی بینک (ڈی سی بی ) کے چیئرمین سلیم قاسم نے کہاہے کہ کابینہ وزیرمحمداعظم خاں نے اپنے ضلع کے کاشتکاروں کوجتنی سہولیات مہیاکرانے کے کام کئے ہیں کسی دوسرے ضلع میں اس کی مثال ملنامشکل ہے ان کی ہی ہدایت پر ضلع سہکاری بینک بھی کاشتکاروں کوہرممکن تعاون کرنے کیلئے ہمہ وقت تیارہے۔ سلیم قاسم مہاشیوراتری کے موقع پرتحصیل ملک کے موضع رٹھونڈہ میں لگنے والے کسان میلے میں بھومی وکاس بینک کے اسٹال کا افتتاح کرنے کے بعدکاشتکاروں سے خطاب کررہے تھے۔انھوں نے کہاکہ یہ بینک علاقہ کے لوگوں کیلئے ایک ایسابینک ہے جس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ انھوں نے بینک کے ذریعہ لون حاصل کرنے کے تعلق سے جوکاروائی عمل میں لائی جانی ہے اسے بھی تفصیل سے سمجھایا۔ واضح رہے کہ کسان میلے میں کاشتکاروں سے متعلق بہت سے اسٹال لگائے گئے ہیںیہاں اترپردیش بھومی وکاس بینک ملک برانچ کے ذریعہ بھی اسٹال لگایا گیاہے جس میں دیہی عوام اور کاشتکاروں کوان کے پیشہ سے متعلق بہت سی معلومات فراہم کرائی جارہی ہے یہاں پر بینک کے ذریعہ چلائی جانے والی مختلف اسکیموں اورسہولیات کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کراتے ہوئے کاشتکاروں سے بینک سے لون لینے اوردیگر اسکیموں سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی اپیل کی گئی۔ اس موقع پربھومی وکاس بینک ملک کے چیئرمین وریندرگوئل ایڈوکیٹ، غلام صابر، محبوب خاں، جلال احمد،واجد، اختر احمدوغیرہ نمایاں طورپرموجودرہے۔

...


Advertisment

Advertisment