Today: Monday, September, 24, 2018 Last Update: 10:53 pm ET

  • Contact US
  • Contact For Advertisment
  • Tarrif
  • Back Issue

LATEST NEWS   

جنتادربار لگاکر کجریوال نے سنی عوام کی شکایت

 

وزیراعلیٰ بننے کے بعد اروند کاپہلا جنتادربار*کوشامبی واقع رہائش گاہ پراپنی شکایت لے کر پہنچے 300افراد* پولس سے متعلق تھیں زیادہ تر شکایات
نثاراحمدخان

نئی دہلی، 18فروری (ایس ٹی بیورو) دہلی کا وزیر اعلی بننے کے بعد پہلی بار بدھ کو اروند کجریوال نے غازی آباد کے کوشامبی واقع اپنی رہائش گاہ میں جنتا دربار لگایا۔ جنتا دربار میں وزیر اعلی اروند کجریوال نے یہاں پہنچے لوگوں کے مسائل سنیں۔ جنتا دربار میں پہنچے زیادہ تر لوگ جہاں کجریوال کو جیت کی نیک خواہشات دینے آئے تھے وہیں کئی لوگوں نے دہلی پولس کی شکایت بھی کی۔ اس دوران کچھ لوگ کچھ منفرد خواہش لے کر بھی وزیراعلیٰ سے ملنے پہنچے۔ وزیراعلیٰ اروند کجریوال نے بھی جنتا دربار میں ایک گھنٹے کے طے شدہ پروگرام کے بجائے دو گھنٹے تک لوگوں سے مل کر ان کے مسائل سنیں۔ جنتا دربار کے پہلے ہی دن 300 سے زیادہ لوگوں نے وزیراعلیٰ سے مل کر انہیں اپنی شکایتیں بتائیں۔ وزیر اعلی کے ایک ساتھی نے بتایا کہ جنتا دربار میں پہنچے زیادہ تر لوگوں نے پولیس کی شکایت کی۔ اس کے بعد بجلی، پانی اور اپنے ذاتی مسائل کو لے کر بات کی۔ کئی لوگوں نے دہلی پولیس پر ایف آئی آر درج نہ کرنے، درج کرنے کے باوجود کارروائی نہ کرنے اور پیسے مانگنے جیسی شکایتیں کیں۔ سیلم پور سے آئے روندر کمار نے بتایا کہ کچھ لوگ انہیں برابر جان سے مارنے کی دھمکی دے رہے ہیں، لیکن پولیس کوئی ایکشن نہیں لے رہی ہے۔اس معاملے میں وزیر اعلی کے معاون نے بتایا کہ دہلی پولیس مرکز کے تحت ہے، لیکن پھر بھی مسئلہ کے حل کیلئے دہلی پولیس کے حکام سے مل کر بات کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ کے جنتا دربار میں کجریوال کے ساتھ ماڈل ٹاؤن کے ایس ڈی ایم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ جنتا دربار کے دوران آئی تمام شکایات کی فہرست بنائی گئی ہے جسے تمام متعلقہ محکموں اور افسران کو بھیجا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی مسائل کا حل بھی نکالا جائے گا۔جنتا دربار میں شاہدرہ کے ایک شخص اپنی منفرد خواہش پوری کروانے کیلئے یہاں پہنچے تھے۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہاں اس لئے آیا ہوں کہ میں ایک بار ان کے بال کاٹنا چاہتا ہوں۔ سبحان علی نامی شخص نے بتایا کہ وہ کجریوال کی جیت سے بہت خوش ہیں۔ انہوں نے 10 فروری کو کجریوال کی جیت پر اپنے سیلون میں 100 سے زیادہ لوگوں کے بال کاٹے۔ سبحان علی کجریوال سے بھی انہیں ان کے بال کاٹنے دینے کا ایک موقع چاہتے تھے۔
کوشامبی میں لگے جنتا دربار میں پہنچے زیادہ تر لوگ کجریوال کے خیر خواہ تھے اور انہیں دوبارہ وزیراعلیٰ بننے پر نیک خواہشات دینے آئے تھے۔کجریوال کے جنتا دربار کو لے کر عام آدمی پارٹی لیڈر دلیپ پانڈے نے ٹوئٹ کر کے کہا کہ اروند جی گزشتہ کئی سالوں سے غازی آباد میں ہفتہ وار میٹنگ کرتے آ رہے ہیں۔ یہاں لوگ ان سے ملنے اور نیک خواہشات دینے آتے ہیں۔ کجریوال کے جنتا دربار میں پہنچے لوگوں کی حفاظت کے نظام کو لے کر غازی آباد پولیس کو کافی محنت کرنی پڑی۔ اس دوران اروند کجریوال سے ملنے پہنچے کچھ لوگوں کو مایوسی بھی ہاتھ لگی۔ ان لوگوں کی کجریوال سے ملاقات نہیں ہو پائی ان کی شکایت وہاں بیٹھے پارٹی کے کارکنوں نے نوٹ کی۔قابل ذکر ہے کہ سال 2013میں دہلی کا وزیر اعلی بننے کے بعد بھی کجریوال نے لوگوں کے مسائل سننے کیلئے جنتا دربار لگایا تھا، جس میں پہلی بار میں اتنی بھیڑ امنڈی کی انہیں اپنے حامیوں اور لیڈروں سمیت سیکریٹریٹ کی عمارت کی چھت پر چڑھنا پڑا تھا، جس کے بعد جنتادربار لگانے کا پروگرام بند کر دیا گیا تھا۔ اس لئے اس بار سبق لیتے ہوئے غازی آباد پولیس کے جوان دیر رات ہی سخت سیکورٹی کی تیاری میں لگے رہے۔ دوسری جانب آج اروند کجریوال کے کابینی رفقاء نے بھی جنتادربا لگاکر عوام کی پریشانیاں سنیں۔ اطلاع کے مطابق ’آپ‘ کے وزراء اپنے اپنے حلقے میں جنتادربار لگاکر عوامی مسائل سنتے رہیں گے۔

 

 

...


Advertisment

Advertisment